Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

61 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  …کہ وہ غیر نبی کے معنوں میں لفظ ’’نبی‘‘ محدث کے معنوں میں، لفظ ’’نبی‘‘ مکالمہ مخاطبہ الٰہیہ کے معنوں میں، لفظ ’’نبی‘‘ استعمال ہوجاتاہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ظلی، بروزی تو ہیں وہ؟
	جناب عبدالمنان عمر:  ظلی، بروزی ’’نبی‘‘ کی قسم نہیں ہیں، جناب!
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  بار بار یہ عرض کرتا ہوں کہ ظلی اوربروزی کے معنی یہ ہیں کہ غیر نبی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا، اچھا، یہ آپ، مطلب یہ کہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’ظل‘‘ کے معنی ہوتے ہیں جناب!سادہ سا لفظ ہے ’’ظل‘‘ کے معنی ہوتے ہیں سایہ۔ ایک اصل چیز ہے، ایک اس کا سایہ ہے۔ اس کو ’’ظل‘‘ عربی میں کہتے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، یہ  Clear  (واضح) ہوگئی۔
	1767جناب عبدالمنان عمر:  ایک نبوت ہے، ایک اس نبوت کاسایہ ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ صاحبزادہ صاحب!   Clear  (واضح) ہوگئی پوزیشن۔
	جناب عبدالمنان عمر:  اچھا جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  کیونکہ یہ انہوں نے صاف کہا کہ ’’میں شرعی نبی نہیں ہوں۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، ’’مستقل‘‘ بھی کہا ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’مستقل بھی نہیں ہوں۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  اور صرف یہ ہے کہ ’’میں مکالمہ، مخاطبہ الٰہیہ کے معنوں میں…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، بس یہ۔ ابھی آپ یہ فرمائیے، جب یہ کہتے ہیں وہ:
	’’ماسوا اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے۔ جس نے اپنی وحی کے ذریعے چند امرونہی بیان کئے اوراپنی امت کے لئے قانون مرتب کیا۔ وہی صاحب شریعت ہوگیا۔ پس اس تعریف کی رو سے ہمارے مخالف ملزم ہیں۔ کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہے اور نہی بھی۔‘‘
(اربعین نمبر ۴ص۶، خزائن ج۱۷ص۴۳۵)
	ابھی تو صاحب شریعت بھی ہوگئے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter