Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

60 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  ان لغوی معنوں میں ہم نے عرض کیا ہے۔ انہوں نے خود کہا ہے کہ…
	جناب یحییٰ بختیار:  اس کے بعد نہیں کہا۔ یہ آخری بات ہے اس کی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی، اسی میں کہاہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اس میں یہی کہاہے کہ ’’میں نبی ہوں، اس قسم کا نبی ہوں۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ان معنوں میں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  کوئی حدیث…محدث کا کوئی ذکر نہیں کیا اس میں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نہ جی، ہے: ’’اور یہ مجھے ایک عزت کا خطاب دیا گیاہے…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، تو آپ عزت…
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’…تاکہ ان میں اور مجھ میںفرق ظاہر ہوجائے۔‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، تو یہ عزت کیوں نہیں دیتے آپ ان کو؟
	جناب عبدالمنان عمر:  عزت دیتے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ نبی نہیں کہتے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہم یہ کہتے ہیں کہ مکالمہ، مخاطبہ الٰہیہ ان کو حاصل تھا…
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  …مگر کیونکہ بعض اس لفظ سے چڑتے ہیں، گھبراتے ہیں۔ اس کے لغوی استعمال کا ان کو علم نہیں ہے، ان لوگوں…
	1766جناب یحییٰ بختیار:  اچھا!یہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  …کی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے اس کو استعمال کرتے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …یہ  Expediency  ہے! (یہ مبنی برمصلحت ہے)
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ حقیقتیں دونوں اپنی جگہ قائم ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، دونوں حقیقتیں ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter