Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

59 - 444
	Mr. Yahya Bakhtiar:  Sir, I have got to ask him one more Hawalah(حوالہ). But before that, I want this position to be clarified.
	(جناب یحییٰ بختیار:  جناب والا! مجھے اس سے ایک اور حوالہ پوچھنا ہے۔ لیکنمیں اس پوزیشن کی وضاحت کرانا چاہتاہوں)
	میں نے صاحبزادہ صاحب! یہ عرض کی کہ مرزاصاحب نے بار با رکہاکہ ’’میں نبی ہوں۔‘‘آپ کہتے ہیں کہ ہر حالت میں ان کا مطلب تھا مجازی، لغوی معنی میں، حقیقی معنوں میں نہیں تھا۔ مگر وہ پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ ’’میں نبی ہوں،میں رسول ہوں۔‘‘آپ کہتے ہیں کہ ہردفعہ وہ یہی کہتے ہیں کہ ’’میںلغوی معنوں میں نبی اوررسول ہوں۔‘‘آپ ،لاہوری پارٹی کو کیا اعتراض ہے کہ ان کا یہ لفظ ’’نبی‘‘ استعمال نہیں کرتے، جب وہ استعمال اپنے لئے کرتے ہیں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  میں عرض کر وں جی؟
	1764جناب یحییٰ بختیار:  ہاں جی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت جو ہمارے سامنے طبقہ ہے، ان کے ہاں لفظ ’’نبی‘‘ کے یہی معنی سمجھے جاتے ہیں کہ وہ صاحب شریعت ہوتا ہے۔ وہ براہ راست ہوتا ہے۔ وہ کسی حصے کو منسوخ کرتا ہے، وغیرہ۔ اس وجہ سے اور یہ چیز ہم خود نہیں کرتے ہیں، یہ ہماری تشریح نہیں ہے۔ یہ ہمارا اپنا خیال نہیں ہے کہ ہم نے سوچا کہ ہم یہ چھوڑ دیں۔ مرزا صاحب نے خود فرمایا کہ ’’میں پسند نہیںکرتا کہ میری جماعت کی عام بول چال میں میرے لئے ’’نبی‘‘ کا لفظ استعمال کیا جائے۔ کیونکہ اس کے بعض لوگوں کو دھوکہ لگنے کا اندیشہ ہے اور اس کے بدنتائج نکلتے ہیں…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  اورپھر اس کے بعد…
	جناب عبدالمنان عمر:  …تو یہ مرزا صاحب…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں یہی عرض کرتا ہوں۔ پھر خود استعمال کرنا شروع کر دیا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے بتایا ناں جی! کہ عام استعمال مت کرو۔ مگر چونکہ لغت میں اور اس امت کی اصطلاحات میں، اس کے لٹریچر میں اس قسم کے الفاظ پائے جاتے ہیں اور مکالمہ مخاطبہ الٰہیہ،جس پر ان کا سب سے بڑازورتھا…
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھئے، دیکھئے۔ صاحبزادہ صاحب آپ درست فرمارہے ہیں۔ ان کا آخری خط جو ہے۔ جو آپ نے پڑھ کے سنایا۔ جو ان کی وفات کے دن شائع ہوا تھا۔ اس میں بھی وہ نبوت کا ذکر کرتے ہیں۔ اپنے نبی ہونے کا اور کس قسم کے نبی ہونے کا۔ تو اس کے باوجود …اس کے بعد تو ان لوگوں کا کوئی اور  Statement  (بیان) آیا نہیں ریکارڈ پر۔ گویا تحریر آئی نہیں ہے۔ اس میں وہ جب کہتے ہیں کہ ’’میں نبی ہوں مگر غیر شرعی۔ وہ 1765میں نے دعویٰ نہیں کیا کہ میرا اپنا علیحدہ کلمہ ہے، میرا علیحدہ کعبہ ہے، میرا علیحدہ مذہب ہے۔‘‘ اس لغوی معنی میں جب وہ کہتے ہیں کہ ’’مجھے نبی کہو‘‘توپھر کیوں نہیں کہتے آپ؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter