Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

58 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’…بلکہ ایسا دعویٰ نبوت کا میرے نزدیک کفر ہے۔ نہ آج سے بلکہ اپنی ہر ایک کتاب میں میں ہمیشہ یہی لکھتا آیا ہوں کہ اس طرح کی نبوت کا مجھے کوئی دعویٰ نہیں اور یہ سراسر میرے پر…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  کس قسم کی نبوت؟ یہی صاحب زادہ صاحب!میں کہہ رہاں ہوں کہ کس قسم کی نبوت کا دعویٰ تھا؟
	جناب عبدالمنان عمر:  مکالمہ، مخاطبہ۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں جی؟
	جناب عبدالمنان عمر:  مکالمہ، مخاطبہ۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، ’’نبوت‘‘ کا لفظ استعمال کر رہے ہیں۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  لغوی معنوں میں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، لغوی معنوں میں آپ کو کیا اعتراض ہے جو ان کو نبی کہیں؟ میں یہ پوچھتاہوں لاہوری پارٹی کو۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، مجھے ختم کرلینے دیجئے بات تو…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں نے ایک سوال پوچھا تھا کہ…
	1763جناب عبدالمنان عمر:  میری بات ختم ہوجائے تو میں عرض کروں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا جی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’جس بناء پر میں اپنے تئیں نبی کہلاتا ہوں، وہ صرف اس قدر ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی ہم کلامی سے مشرف ہوں اور میرے ساتھ وہ بکثرت بولتا اور کلام کرتا ہے اورمیری باتوں کا جواب دیتا ہے اوربہت سی غائب کی باتیں میرے پر ظاہر کرتا ہے اورآئندہ زمانوں کے وہ راز میرے پرکھولتاہے کہ جب تک انسان کا اس کے ساتھ خصوصیت کا قرب نہ ہو، دوسرے پر وہ اسرار نہیں کھولتا۔‘‘			     (مجموعہ اشتہارات ج۳ص۵۹۷)
	یہ ہے جناب!میری گزارش…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں،میں نے یہ عرض…
	جناب عبدالمنان عمر:  …کہ آپ کا اعتراض یہ تھا…
	Mr. Chairman:  That,that's all. That's All.Next question.	      (جناب چیئرمین:  یہ کافی ہے۔ کوئی اورسوال کریں)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter