Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

57 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں، بالکل کہا کہ ’’مخفی نہیں رکھوںگا۔ میں تو استعمال کروں گا…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’…تم اس کے وہ معنی نہ سمجھ لینا…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’تم اس کو ترمیم کرتے رہو۔ تم اس کو…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’…تم اس کو‘‘
(میں نبی کہوں گا، تم محدث سمجھو)
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، نہیں، ’’تم اس کو کتاب سے کاٹ کے محدث لکھتے رہو میں نبی لکھتارہوںگا۔‘‘ یہ کہا انہوں نے کہ ’’جہاں جہاں میری کتابوں میں ہے یہ لفظ، اس کوکاٹ کر، منسوخ کرکے ادھر ’’محدث‘‘ لکھیں اور اس کے بعد میں پھر جو ہے نبی لکھتا رہوں گاآپ منسوخ کرتے جائیے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  میں عرض کروں…
	جناب یحییٰ بختیار:  …مطلب ایسا نکلتا ہے اس سے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے عرض کیا یہ کہ ایک یہ حوالہ میرا سن لیجئے۔ مجھے یہی دقت محسوس ہوتی ہے اپنے بیان میں کہ بات میری بیچ میں ہوتی ہے تو ایک اور  Question  (سوال) آ جاتاہے۔ اگر بالترتیب ہو تو کوئی شاید مشکل حل ہو جائے گی ہماری۔ تو میں یہ بتا رہاتھا کہ مرزا صاحب فرماتے ہیں:	
	’’…یہ الزام صحیح نہیں ہے۔ بلکہ ایسا دعویٰ نبوت کا میرے نزدیک کفر ہے۔ نہ آج سے بلکہ اپنی ہر ایک کتاب میں…‘‘
	1762Mr. Abdul Aziz Bhatti:  point of order Sir. It's just waste of time. It's exremly irrelevant, Sir.
	(جناب عبدالعزیز بھٹی:  یہ محض تضیع اوقات ہے اور وہ (گواہ) بالکل غیر متعلقہ باتیں کر رہا ہے)
	جناب چیئرمین:  ہاں، ان…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، انہوں نے کہہ دیا کہ کسی اورطبقے سے وہ کہہ رہے تھے۔ جو پہلا طبقہ تھا۔ ان کو ویسا ہی  Confused  (غلط ملط) چھوڑ دیا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter