Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

56 - 444
	’’کہ یہ الزام جو میرے ذمے لگایاجاتا ہے کہ گویا میں ایسی نبوت کا دعویٰ کرتا ہوں جس سے مجھے اسلام سے کچھ تعلق باقی نہیں رہتا اور جس کے یہ معنی ہیں کہ میں مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نبی سمجھتا ہوں جو قرآن شریف کی پیروی کی کچھ حاجت نہیں رکھتا اور اپنا علیحدہ کلمہ اور علیحدہ قبلہ بناتا ہوں اور شریعت اسلام کو منسوخ کی طرح قرار دیتاہوں اور آنحضرتa کی اتباع اور متابعت سے باہر جاتاہوں۔ یہ الزام صحیح نہیں ہے۔‘‘	     (مجموعہ اشتہارات ج۳ص۵۹۷)
	یہ وفات والے دن شائع ہوئی…
	1760جناب یحییٰ بختیار:  یہ کتنی صاف بات انہوں نے کہہ دی ہے…
	جناب عبدالمنان عمر:  …بلکہ…
	جناب یحییٰ بختیار:  …کہ’’میں نبی ہوں،مگر اس قسم کا نبی نہیں، کسی اورقسم کا نبی ہوں۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، ’’قسم‘‘ تو کہیں نہیں فرمایا جی، ’’قسم‘‘ کا لفظ  ہی نہیں ہے یہاں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ کیا ہے پھر ؟ کیا کہہ رہے ہیں وہ؟
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے بتایا دو استعمال ہیں اس کے، اس لفظ کو دو معنوں میں استعمال کیا ہے۔ آگے سنئے خود واضح کیاہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  یعنی میں یہی تو آپ سے عرض کررہا ہوں کہ لوگوں نے کہا کہ غلط فہمی نہ پیدا کیجئے۔ خدارا آپ اس کو ختم کر دیجئے…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، اس طبقے کی غلط فہمی دور کر دی۔ مگر ایک اور طبقہ ہے اس کو یہ غلط فہمی نہیں ہے۔ جب دونوں استعمال دنیا میں رائج ہیں۔ ایک طبقے میں وہ چیز تھی۔ اس کو کہا ’’بھئی!یہ معنی مت سمجھنا میرے قول کے۔‘‘ دوسرے طبقے کو وہ غلط فہمی نہیں ہے۔ اس میں وہ ’’نبوت‘‘ کے لفظی معنی…
	Mr. Chairman:  That's all. Next question. Next question. That's all.  (جناب چیئرمین:  یہ کافی ہے، اگلا سوال کریں)
	جناب یحییٰ بختیار:  پھر یہ بات تو ظاہر ہوتی ہے کہ جن کوغلط فہمی تھی۔ ان کو یہ انہوں نے کہہ دیا کہ ’’آپ میرے آئندہ کے بیانات نہ پڑھیں، میری تحریریں نہ پڑھیں، میں پھر نبی کا لفظ استعمال کروںگا؟‘‘
	1761جناب عبدالمنان عمر:  انہوں نے تو کہا کہ ’’میں اس کو مخفی نہیں رکھ سکتا۔‘‘ وہی کہا، وہیں کہا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، یہ میں، یعنی ’’اﷲ نے مجھے حکم دیاہے۔‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter