Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

54 - 444
	’’جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے۔ وہ پہلے معنوں کی رو سے ہے، حقیقی معنوں کی رو سے ہے اور جہاں میں اقرار کرتاہوں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ محمدa کی پیروی کے نتیجے میں خدا مجھ سے ہم کلام ہوتاہے۔‘‘ بس اس سے زیادہ کوئی معنی نہیں ہیں۔ تو اب کوئی اختلاف نہیں رہا مرزا صاحب کی تحریر میں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا، اب انہوں نے ’’بغیر شریعت کے‘‘ بات تو کہہ دی کہ ’’بغیر شریعت کے، اور ان کے تابع ہیں نبیa کے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  اسی کو محدث کہتے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، ’’محدث‘‘ آپ کہہ دیجئے۔ وہ توکہتے ہیں ’’میں نبی ہوں‘‘ آپ  Insist  (اصرار) کرتے ہیں کہ محدث ہیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، نہیں، جناب! مرزا صاحب کہتے ہیں۔میں تو مرزا صاحب کا حوالہ دیتاہوں۔ 
	1757جناب یحییٰ بختیار:  دیکھئے جی، میں نے آپ سے عرض کیا کہ مرزا صاحب کی توجہ دلائی گئی اس بات کی طرف۔ انہوں نے کہا’’ہاں، غلطی فہمی پیدا ہورہی ہے، آئندہ لفظ ’’محدث‘‘ سمجھاجائے۔‘‘ مگر…
	جناب عبدالمنان عمر:  اور آخر میں بھی یہ کہا…
	جناب یحییٰ بختیار:  …اور اس کے باوجود انہوں نے خود پھر’’نبی‘ ‘ کا لفظ استعمال کیا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، وہ دوسرے معنوں میں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  دوسرے کیوں؟ سوال ہی زیادہ یہاں معنی کا تھا۔ پہلے بھی تو کسی اور معنی میں انہوں نے لفظ ’’نبی‘‘ کا استعمال نہیں تھا کیا…
	جناب عبدالمنان عمر:  انہوں نے نہیں کیا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …انہوں نے تو ہمیشہ ’’یہ مجازی تھا، لوگوں کو غلط فہمی ہوئی کہ صاحب آپ چونکہ مجازی…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  آپ لوگوں کو ہوئی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’آپ جب مجازی طور پر بھی استعمال…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  آپ لوگوں کو ہوئی ہے جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  میں بعض لوگوں کا کہہ رہا ہوں جی۔ مجھے ہو گئی ہے۔ آپ کو کب میں کہہ رہا ہوں؟ آپ تو سمجھتے ہیں کہ شرعی تھے وہ۔ نہیں، میں یہ نہیں کہہ رہا…
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں، شرعی…
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter