Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

53 - 444
	’’میں  Officiating  (قائم مقام)ہوں یا  Temporary  (عارضی) ہوں۔‘‘ اس کا سوال نہیں۔ اگر آپ یہ کہہ دیں جی کہ یہ  Permanent Government Servant  (مستقل سرکاری ملازم) نہیں ہے۔ یہ  Officiating  (قائم مقام) ہے۔ اگر ’’مستقل‘‘ سے یہ مراد لیتے ہیں آپ…
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی…
	جناب یحییٰ بختیار:  …مستقل تو کوئی نہیں ہوتا، ہر انسان کی وفات ہوتی ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی’’مستقل‘‘ کے یہ معنی نہیں ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’مستقل‘‘ کے کیامعنی ہیں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’مستقل‘‘ کے معنی یہ ہیں کہ اس کو یہ جو عہدہ یا جو مقام حاصل ہوا ہے۔ وہ محمدرسول اﷲa کی پیروی کے بغیر حاصل ہوا ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ تو (ڈائریکٹ) ہو گیا ناں جی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  اسی کو کہتے ہیں’’مستقل۔‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  اس کو؟
	جناب عبدالمنان عمر:  اسی کو۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، تو یہ ان کامطلب ہے کہ آنحضرتa کے ذریعے ان کو ملی ہے یہ نبوت؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جو کچھ ملا ہے، جی ہاں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  اور یہ دوسری بات وہ یہ فرماتے ہیں کہ:
	’’میں بغیر شریعت کے نبی ہوں۔ اس معنی میں بات کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے جو انکار کیا ہے۔ وہ اس  Sense  (معنی) میں انکار کیا ہے کہ میں شرع لانے والا ڈائریکٹ نبی نہیں ہوں۔‘‘ اس سے یہ 1756مطلب نکلتا ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کچھ اورمطلب اس کانکلتا ہے؟ تو وہ آپ مختصراً بتادیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  عرض کروں؟
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں جی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  یہی وہ حوالہ ہے جس کی طرف میں نے کئی دفعہ کوشش کی کہ آپ کو متوجہ کروں کہ یہ  Key point  (مرکزی نقطہ) ہے۔ اس سے آپ مرزا صاحب کی تمام تحریرات نبوت کے بارے میں ایک فیصلہ کن نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ وہ کیا ہے؟ کہ ’’نبی‘‘ کے دو معنی ہیں۔ ’’نبی‘‘ کا استعمال دو طرح ہوتا ہے۔ ایک اس طرح ہوتا ہے جو میں نے پہلے عرض کیا ہے۔ دوسرا اس طرح ہوتا ہے جو میں نے بتایا ہے کہ لغوی ہیں اور یہ اب مرزا صاحب فرماتے ہیں:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter