Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

52 - 444
	’’جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکا ر کیا ہے۔ صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر شریعت لانے والا نہیں ہوں۔‘‘   (ایک غلطی کا ازالہ ص۴، خزائن ج۱۸ص۲۱۰)
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’مستقل طورپر شریعت…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’…لانے والا نہیں ہوں۔‘‘ 1754یعنی ہم تو پہلے کہہ چکے ہیں کہ نبی بغیر شریعت کے بھی ہو سکتا ہے۔ بغیر شریعت کے بھی نبی ہو سکتا۔ یہ بات تو آپ…
	جناب عبدالمنان عمر:  مگر مستقل، وہ شرطیں…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، عیسیٰ علیہ السلام، مستقل نبیوں میں نہیں شمار ہوتے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  مستقل میں ہوتے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ دیکھئے ناں، میں کہتاہوں کہ بغیر شریعت اور مستقل۔
	جناب عبدالمنان عمر:  مستقل، مرزا صاحب نے مستقل ہونے کا نہیں دعویٰ کیا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ کہتے ہیں کہ:
	’’…جس جس جگہ میں نے نبوت سے انکار کیا ہے۔ ان معنوں میں کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں۔ مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتداء سے باطنی فیوض حاصل کر کے اپنے لئے اسی کا نام پاکر اس کے واسطے سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے۔ رسول اورنبی ہوں…‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۴، خزائن ج۱۸ص۲۱۰)
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ جناب!وہی حوالہ ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  میں ذرا، ذرا اپنی طرف سے آپ کو پورا کردوں حوالہ، پھر میں کچھ آپ سے سوال پوچھوں گا:
	’’…نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے…اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔ بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے۔ سو اب بھی میں ان معنوں میں نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا۔‘‘
(ایک غلطی کا زالہ ص۴، خزائن ج۱۸ص۲۱۱)
	1755کہ ’’بغیر شریعت کے نبی ہونے سے انکار نہیں کرتا۔‘‘ باقی وہ کہتے ہیں کہ :
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter