Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

50 - 444
	1751جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، یہ ایک اس کے لغوی معنی کئے ہیں لفظ ’’نبی‘‘ کے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  اور پھر: ’’جو غائب پر مشتمل ہو۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، یہ وہی…
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’اس لئے میرا نام نبی رکھا۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، ان معنوں میں نبی رکھا ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’اس لئے…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ان معنوں میں ہیں، یہ خیال رکھیں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  ان معنوں میں سہی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ان معنوں میں یہ ہے ناں کہ:
	’’نبی ان کو کہتے ہیںجس پر خدا کا کلام یقینی اور قطعی طور پر بکثرت نازل ہوا ہو…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ شریعت نہیں ہے۔ یہ پہلی شریعت کی تنسیخ نہیں ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’…جو علم غائب پر مشتمل ہو، مگر بغیر شریعت کے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں، یعنی کلام ہو، خدا کا ہو، بکثرت ہو اور شریعت نہ ہو۔ یہ شرطیں ہیںتین۔
	جناب یحییٰ بختیار:  پھر آگے فرماتے ہیں…میں ذرا حوالے پورے کرلوں پھر آپ اس کے بعد…پھر فرماتے ہیں:
	’’میں کوئی نیا نبی نہیں ہوں۔ مجھ سے پہلے سینکڑوں نبی آ چکے ہیں۔‘‘
(ملفوظات احمدیہ ج۱۰ص۲۱۷، بحوالہ الحکم ج۱۲نمبر۲۶، مورخہ ۱۰؍اپریل ۱۹۰۸ئ)
	 تو یہ مطلب یہ ہوا مجازی؟
	1752جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، جی ہاں۔ ہم تومانتے ہیں ناں کہ یہ امت میں مجددین، اولیا، یہ سب اس کیٹگری کے لوگ ہیں۔ یہ صحیح بات لکھی ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  پھر آگے کہتے ہیں…
	جناب عبدالمنان عمر:  …اور یہی ہمارا   Stand  (مؤقف) ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter