Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

49 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، یہ نہیں کہہ رہے ہیں۔ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ انبیاء کی جو نعمتیں ہیں۔ ان کے وارث دنیا میں آتے رہیں گے۔ یہ نبی کریمa کا خود ارشاد ہے، پیش فرما رہے ہیں۔ مگر یہ کہتے ہیں:’’دیکھو!اس سے غلطی نہ کھا لینا کہ تم یہ سمجھو کہ جس طرح پہلے انبیاء آیا کرتے تھے۔ وہی انبیاء کا سلسلہ پھر بھی جاری ہے۔ محمد رسولa کے بعد ختم نبوت۔‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں جی، آگے فرماتے ہیں:
	’’میرے نزدیک نبی اس کو کہتے ہیں، جس پر خدا کا کلام یقینی اور قطعی و بکثرت نازل ہو، جوغیب پر مشتمل ہو۔ اس لئے میرا نام نبی رکھا مگر بغیر شریعت کے۔‘‘
(تجلیات الٰہیہ ص۲۶، خزائن ج۲۰ص۴۱۲)
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ اس کا مجازی استعمال ہے، یہ اس کا لغوی…
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’بغیر شریعت کے۔‘‘دیکھئے، صاحبزادہ صاحب!ہم نے پہلے کہا کہ نبی دو قسم کے ہو سکتے ہیں…شرعی اور غیر شرعی۔
	1750جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، میں نے نہیں یہ کہا، کبھی نہیں میں نے کہا۔ یہ آپ کے ذہن میں وہ دس دن کی بحث غالباً ہوگی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  میں نے، نہیں، میں نے ابھی آپ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں پوچھا کہ وہ شرعی اورغیر شرعی۔ آپ نے کہا…
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے چار شرطیں بتائیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، ابھی جو میں نے آپ سے پوچھا، کل کی بات آپ چھوڑ دیجئے۔ اس کو بیشک آپ  Clarify  (واضح) کر دیجئے۔ممکن ہے میں غلط سمجھا ہوں۔ یہ تو نہیں کہ ابھی یہاں ہم نے کوئی فیصلے کرنے ہیں۔ ممکن ہے میں غلط سمجھا ہوں۔ آپ کو میں سمجھا نہیں سکا۔ میں نے یہ عرض کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام شرعی نبی تھے یا غیر شرعی نبی تھے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ غیر شرعی نبی تھے۔ مگر ان کو یہ اختیار تھا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شرع میں ترمیم کر سکیں۔ تو یہ میں نے پوچھا کہ یہاںجوآپ کہتے ہیں کہ ’’بغیر شریعت کے۔‘‘یہ کہتے ہیں’’میں اس قسم کا نبی ہوں۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ نہیں کہا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  باقی یہ انہوں نے نہیں کہا کہ ’’میں ترمیم کروںگا‘‘فی الحال مگر یہ انہوں نے کہا کہ ’’میں غیر شرعی نبی ہوں۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، یہ نہیں کہا’’میں غیر شرعی نبی ہوں‘‘ یہ نہیں، مرزا صاحب کے میں آپ کو الفاظ دکھادوں گا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  میں، پھر میں یہ پڑھ دوں: ’’میرے نزدیک نبی اس کو کہتے ہیں جس پر خدا کا کلام یقینی اور قطعی و بکثرت نازل ہوا ہو…‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter