Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

48 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  …رسول نہیں آئیں گے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  پھر فرماتے ہیں کہ:
	’’تم بغیر نبیوں اوررسولوں کے ذریعہ، وہ نعمت کیونکر پا سکتے ہو…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں، نعمت پانا نبیوں کی، علماء کے متعلق آتا ہے:
	’’ورثتہ الانبیائ‘‘کہ ان کی نعمتوں کے وارث وہ ہوتے ہیں…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں آگے دیکھیں: ’’لہٰذا…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  …ان علوم کے وارث وہ ہوتے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’لہٰذا ضرور ہواکہ تمہیں یقین اورمحبت کے مرتبہ تک پہنچانے کے لئے خدا کے انبیاء وقتاً فوقتاً آتے رہیں۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ٹھیک ہے جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یعنی ختم نبوت کے بعد بھی انبیاء آتے رہیں گے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  بروزی رنگ میں، ظلی رنگ میں…
	جناب یحییٰ بختیار:  ٹھیک ہے۔
	1749جناب عبدالمنان عمر:  …غیر حقیقی رنگ میں، ورثتہ الانبیاء کے رنگ میں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں جی:
	’’جن سے تم نعمتیں پاؤ گے۔ اب تم خداتعالیٰ کا مقابلہ کروگے۔‘‘
	یعنی اس کے لئے تو کوئی مقابلے کی بات نہیں آئی۔ بروزی رنگ میں آتے رہے ہیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نہ جی، لوگ نہیں ناں مانتے بعضے، بعضے لوگ تو وحی…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، لوگ…
	جناب عبدالمنان عمر:  …اور الہام کے نزول کو نہیں مانتے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، لوگ تو کہتے ہیں کہ جو ’’خاتم النّبیین‘‘ کی آیت ہے۔ اس کے بعد نبی نہیں آسکتے اور کوئی کہے کہ آتا ہے۔ توپھر کہتے ہیں’’تم اﷲ تعالیٰ کا مقابلہ کرتے ہو۔‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter