Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

47 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  پھر وہ آگے فرماتے ہیں:
	’’ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ صادق الوعد ہے اور جو آیت خاتم النّبیین پر وعدہ کیا گیا ہے اور جو حدیثوں میں بتصریح بیان کیاگیا ہے ۔ اب جبرائیل بعد وفات 1747رسول اﷲa ہمیشہ کے لئے وحی نبوت لانے سے منع کیاگیا ہے۔ یہ تمام باتیں سچ اورصحیح ہیں۔ تو پھر کوئی شخص بحیثیت رسالت ہماری نبیa کے بعد ہرگز نہیں آسکتا۔‘‘         (مباحثہ راولپنڈی ص۱۷۰)
	جناب عبدالمنان عمر:  جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  آگے وہ فرماتے ہیں: ’’ہم بھی مدعی نبوت پر لعنت بھیجتے ہیں(مدعی نبوت پر) لاالہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ کے قائل ہیں اورآنحضرتa کی ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں۔‘‘ 			      (مجموعہ اشتہارات ج۲ص۲۹۷)
	یہ ہیں اس زمانہ کے ان کے قول، جب انہوں نے مہدی ومسیح کا دعویٰ نہیں کیا تھا۔
	اب میں آتا ہوں، بعد میں فرماتے ہیں:
	’’تم بغیر نبیوں اور رسولوں کے ذریعے وہ نعمتیںکیونکر پا سکتے ہو۔ لہٰذا یہ ضرور ہوا کہ تمہیں یقین اور محبت کے مرتبہ پر پہنچانے کے لئے خدا کے انبیاء وقتاً فوقتاً آتے رہیں اور جن سے تم نعمتیں پاؤ۔ اب کیا تم خدا تعالیٰ کا مقابلہ کروگے اوراس کے قدیم قانون کو توڑ دو گے۔‘‘ 
(لیکچر سیالکوٹ ص۳۲، خزائن ج۲۰ص۲۲۶)
	جناب عبدالمنان عمر:  انبیاء کی نعمتیں توملتی ہیں، وہ حدیث میں آتاہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں یہ کہہ رہا ہوں…
	جناب عبدالمنان عمر:  آپ بالکل صحیح فرما رہے ہیں…
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، دیکھیں، سب باتیں صحیح فرمارہے ہیں کہ کوئی نبی نہیں آئے گا کوئی، راستہ بند ہوگیا، کوئی وحی نہیں آئے گی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، یہ نہیں کہا۔ ’’وحی رسالت‘‘ ہے، پھر لفظ دیکھ لیجئے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’کوئی وحی‘‘ نہیں کہا۔ 
	1748جناب یحییٰ بختیار:  ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔ صاحب!میں مانتا ہوں۔ جی ہاں، پھر بیان فرماتے ہیں:
	’’تم بغیر نبیوں اور رسولوں کے…‘‘ یہ تو انہوں نے کہہ دیا کہ نبی نہیں آئیں گے…
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter