Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

46 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں، بات یہ ہے ناں جی کہ ایک جگہ مرزا صاحب کہتے ہیں ’’جب میں قسم کھا کے بات کہتاہوں۔ اس میں پھر کوئی تاویل کی بات نہیں ہوتی۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  تاویل ہے نہیں جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں تو آپ کہتے ہیں:’’تاویل کے لئے ہم جائیں گے کسی اور جگہ۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، کہیں نہیں جائیںگے۔ آپ فرماتے ہیں کہ جو مامور ہو…
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا جی، آپ اس کو چھوڑ دیجئے۔ میں آپ کو کچھ اور حوالے دیتاہوں…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …آپ ان پر ذراغور کیجئے تاکہ شاید ہم کسی  Clarification  (وضاحت) پر پہنچ سکیں۔ مرزا صاحب نے فرمایا ہے ایک جگہ:
	’’کیا تو نہیں جانتا کہ پروردگاررحیم اور صاحب فضل نے ہماری نبیa کا بغیر کسی استثناء کے خاتم النّبیین نام رکھا اور ہمارے نبی نے اہل طلب کے لئے اس کی تفسیر 1746اپنے قول لا نبی بعدی میں واضح طورپر فرمائی ہے اور ہم اپنے نبی کے بعد کسی نبی کا ظہور جائز قرار دیں تو گویا ہم باب وحی بند ہو جانے کے بعد اس کاکھلنا جائز قرار دیںگے اور یہ صحیح نہیں ہے۔ جیسا کہ مسلمانوں پر ظاہر ہے اور ہمارے رسول کے مابعد نبی کیونکر آسکتا ہے۔ درآں حالانکہ آپ کی وفات کے بعد وحی منقطع ہوگئی اور اﷲ تعالیٰ نے ہم پر نبیوں کا خاتمہ فرمادیا۔‘‘    (حمامۃ البشریٰ ص۲۰، خزائن ج۷ص۲۰۰)
	جناب عبدالمنان عمر:  بالکل ٹھیک ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  بالکل ٹھیک ہے۔ ابھی میں آپ کو پھر آگے پڑھ کے سناتا ہوں…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’آنحضرتa نے بار بار فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اورحدیث لانبی بعدی ایسی مشہور تھی کہ کسی کو اس کی صحت پر کلام نہ تھا…‘‘
	جب میں نے کہا کہ  Consensus  (اجماع) مسلمانوں کا یہی تھا کہ اور کوئی نبی نہیں آسکتا: ’’کہ کسی کو اس کی صحت پر کلام نہ تھا اور قرآن شریف کا ہر لفظ قطعی ہے۔ اپنی آیت خاتم النّبیین سے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فی الحقیقت ہمارے نبیa پر نبوت ختم ہو چکی ہے۔‘‘

	یہ بھی مرزا صاحب کا ہی قول ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  بالکل جی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter