Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

45 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  مجدد نہیں، کہتے جی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں، خدا کی طرف سے جو بھیجا گیا ہو وہ نبی، ضروری نہیں کہ وہ نبی ہو۔ دیکھئے میں عرض کرتا ہوں’’تفسیر مظہری‘‘ میں سے: ’’صرف ایسے نبی کو رسول کہتے ہیں…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں میں، ان کو چھوڑ دیجئے، ان کا ترجمہ کر کے بتادیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب!ان کا  Context  (سیاق و سباق) میں ترجمہ ہو گا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھئے،  Context  (سیاق وسباق) میں یہی ہے، ایک ان کا بیان ہے…
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی، بالکل صحیح بیان ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھئے ناں، اور اس میں یہ ہے:
	’’اورمیں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس نے مجھے بھیجا ہے۔ اس نے میرا نام نبی رکھا ہے…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’…اور اس نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکاراہے…‘‘ 
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’…اور اس نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں، جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔‘‘	     (تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸، خزائن ج۲۲ص۵۰۳)
	جناب عبدالمنان عمر:  (عربی)
	کہ’’مجھے خداتعالیٰ نے جو لفظ نبی، نام میرا نبی رکھا ہے، یہ مجازی نام ہے، مجازی لفظ ہے یہ۔‘‘
	1745جناب یحییٰ بختیار:  یہ تاویل آپ کر رہے ہیں ناں جی، یہ تو تاویل کر رہے ہیں۔ یہاں یہ نہیں ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، مرزا صاحب خود کہہ رہے ہیں۔ میں تو نہیں کہہ رہا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہاں تو نہیں کہہ رہے، کہیں۔ سوال یہ ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  آپ ہر چیز وہیں ڈھونڈیں گے یا اس شخص کی پوری کتاب کو دیکھیں گے؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter