Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

44 - 444
لفظ نبی کہیں استعمال ہوا ہے تو ان معنوں میں نبی نہیں ہوں۔‘‘ یہ مرزا صاحب کی عبارت ہے، اورمیں عرض کردوں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  صاحبزادہ صاحب!یہاںآپ اپنی…
	جناب عبدالمنان عمر:  …کہ ان کی آخری زمانے کی کتاب ہے ’’حقیقت الوحی‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، یہ آپ سے میں عرض کر رہا تھا کہ آپ نے کہا کہ انہوں نے قسم کھا کے کہا کہ ’’میں نبی نہیں ہوں۔‘‘…
	1743جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …پھر انہوں نے قسم کھا کے کہا کہ…’’میں نبی ہوں۔‘‘
	تو اس پہ ہم کہہ رہے ہیں۔ ناں جی کہ مرزا صاحب تو اگر بغیر قسم کے بھی بات کہیں تو ہم مانتے ہیں ان کی بات۔ مگر یہ بتائیں کہ وہ کہتے کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  دونوں باتیں صحیح کہہ رہے ناں جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس نے مجھے بھیجا ہے۔ اس نے میرانام نبی رکھا ہے…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی، تو وہی ہوا ناں۔ میں نے عرض کیا تھا کہ ایک اس کے حقیقی معنی ہیں۔ ان معنوں میں نہیں ہے یہ قسم۔ یہ جناب! بتایا ہے کہ ’’میں ان معنوں میں ہوں، مجھے خدا نے بھیجا ہے۔‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ خود یہ کہتے ہیں:’’جب میں قسم کھاتا ہوں، تاویل کی بات نہیں ہے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  تاویل ہے نہیں، نہیں جی، وہ خود کہہ رہے ہیں۔ قسم میں لفظ موجود ہے۔ میں اپنے پاس سے تو نہیں کہہ رہا ہوں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، یہاں کہتے ہیں کہ ’’میرا نام نبی ہے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’مجھے خدا نے بھیجا ہے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، خدا نے بھیجا ہے۔ جو خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہو۔ وہ مجدد بھی…
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ نبی۔
	1744جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، نبی نہیں ہوتا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter