Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

43 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ نے یعنی  Brief  طریقے سے …
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، حقیقی معنوں کی رو سے، اصطلاحی معنوں کی رو سے غیر نبی ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا، اب یہ آپ فرمائیے… (Pause)
	جناب عبدالمنان عمر:  واضح کر دیں گے ، وہ ہے…
	Mr. Chairman:  No, the witness cannot reply unless a question is put.
	(جناب چیئرمین:  نہیں، گواہ جواب نہیں دے سکتا جب تک اس سے سوال نہ پوچھا جائے)
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ مجھے مولانا نے مرزا صاحب کا ایک حوالہ دیا ہے۔ جسے وہ آپ کو پڑھ کر سنائیں گے۔ عربی میں ہے۔ میں نہیں جانتا اور وہ کہتے ہیں:’’جہاں جہاں میں قسم کھا کر کہتا ہوں کوئی بات، تو پھر اس میں کوئی شاعری کی بات نہیں ہوتی، اصلی بات ہوتی ہے۔‘‘ یہ مولانا نے مجھے سمجھایا ہے۔
	مولوی مفتی محمود:  حوالہ یہ ہے جی، وہ لکھتے ہیں کہ:
	’’(حمامۃ البشریٰ ص۱۴، خزائن ج۷ص۱۹۲)  مرزا نے لکھا’’والقسم یدل علی ان الخبر محمول علی الظاہر لاتاویل فیہ ولا استثنائ‘‘
	کہتے ہیں کہ جو کلام قسم کے ساتھ تاکیدکیاجاتا ہے، قسم دلالت کرتا ہے۔ اس پر کہ یہ بات محمول ہے، ظاہر پر اس میں کوئی تاویل نہیں ہوگی اور تاویل کی گنجائش اگر ہو تو فائدہ کیا ہے قسم کے کھانے میں، قسم کھانے میں کیا فائدہ ہے؟تو…
	1742جناب عبدالمنان عمر:  جناب والا! یہ حوالہ کہاں سے آپ نے پڑھا؟
	مولوی مفتی محمود:  حمامۃ البشریٰ…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، ہاں جی۔ تو گزارش یہ ہے کہ مرزا صاحب نے خود اس جگہ اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ…’’بھائی!جب میں قسم کھا کر ایک بات کہتا ہوں تو اس قسم کو میرے اس الفاظ پرجو ظاہر پر جو میں بات، میں الفاظ میں پیش کر رہا ہوں، اس پر اعتماد کرو اور اس کو مانو۔‘‘ وہ کیا ہیں مرزا صاحب کی قسمیں؟ دو دفعہ مرزا صاحب نے قسم کھائی ہے، مسجد میں جاکر۔ وہ قسم یہ ہے کہ:’’میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے نبوت حقیقی کا دعویٰ نہیں ہے۔‘‘ یہ ہے ان کی قسم۔ یہ ہر رنگ میں صحیح ہے۔ اس حوالے کے مطابق صحیح ہے اور اس میں ہم کسی قسم کی کوئی تاویل نہیں کرتے۔ حضرت صاحب کا، مرزا صاحب کا میں آپ کو ایک حوالہ سناتا ہوں، بات بالکل کھل جائے گی۔ (عربی)
	کہ’’جن معنوں میںپہلے انبیاء نبی کہلاتے تھے۔ جب میرے لئے کہیں لفظ ’’نبی‘‘ دیکھو تو ان معنوں میں نہ سمجھ لو۔ تمام انبیائ، زمرئہ انبیاء کا ہر فرد جن معنوں میں نبی ہوتا تھا۔ میرے لئے اگر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter