Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

42 - 444
نہیں ہیں۔ اس میں، امت کے لٹریچر میں یہ چیز موجود ہے اور امت کے دوسرے افراد اس کو استعمال کرتے رہے ہیں۔ اسی طرح ’’محدث‘‘ کے لفظ کے لغوی معنی’’اظہارغیب‘‘ نہیں ہوتا۔ اظہار غیب ’’نبی‘‘ کے لفظ میں ہوتا ہے۔ تو جب وہ لغت کی بات کہتے ہیں تو کہتے 1740ہیں ’’میں لغوی طور پر نبی ہوں مگر اصطلاحی طور پر نبی نہیں ہوں۔‘‘ اور جب ’’محدث‘‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو فرماتے ہیں کہ ’’میں لغوی طور پر تو محدث نہیں ہوں مگر میں اس اصطلاح کی رو سے محدث ہوں جو کہ امت میں رائج ہے۔‘’ یہ ہے جناب! اس مشکل کا حل کہ کہیں اقرار ہے، کہیں انکار ہے۔ یہ اقرار اور یہ انکار ان معنوں میں متضاد نہیں کہ ایک شخص متضاد باتیں کر رہا ہے۔ بلکہ اس کی بنیاد یہ ہے کہ امت میں دو اصطلاحیں ہیں اور دو قسم کے الفاظ رائج ہیں اور وہ  Context  (سیاق و سباق) اس کا الگ الگ ہوتا ہے…
	Mr. Chairman:  Next.   (جناب چیئرمین:  اگلا…)
	جناب عبدالمنان عمر:  …تو…
	جناب یحییٰ بختیار:  پھر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ جب وہ قسم کھا کے کہتے ہیں:
	’’اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتاہوں کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس نے مجھے بھیجا ہے اور اس نے میرا نام نبی رکھا۔‘‘	     (تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸، خزائن ج۲۲ص۵۰۲)
	یہ اﷲ تعالیٰ نے ان کا نام جو نبی رکھا، ان کو بھیجا، یہ لغوی معنی میں ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، جی ہاں، لغوی معنوں میں ہے،  Figurative  (تمثیلی طور پر)
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ ان کا…
	جناب عبدالمنان عمر:  …بالکل، انہی معنوں میں…کہ تو نبی وقت باشدیہ انہی معنوں میں ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …اﷲ تعالیٰ کا مطلب نہیں تھا ان کو بنی بنانے کا؟
	جناب عبدالمنان عمر:  …’’نبی‘‘آیا،یہ انہی معنوںمیں ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اور جب ان کو مسیح…’’اور مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا‘‘ وہ بھی یہی مطلب تھا کہ نبی نہیں ہیں وہ؟
	1741جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، بالکل۔
	جناب یحییٰ بختیار:  تو کل جب آپ نے کہا کہ جہاں جہاں مرزا صاحب کہتے ہیں ’’نبی‘ اس کامطلب ہوتا ہے ’’غیرنبی۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، غیر نبی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter