Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

40 - 444
کیا۔ جانتے ہوئے کہ لوگوں کو غلط فہمی ہو جاتی ہے۔ پھر آپ نے کہا کہ ان کو اﷲ کا حکم آیا تھا، وہ مجبور تھے۔
	1737جناب عبدالمنان عمر:  میں ادب سے عرض کروں گا کہ نہ میں نے کہا، نہ مرزا صاحب نے کہا:’’مجھ سے یہ غلطی ہو گئی ہے۔‘‘یہ…
	جناب یحییٰ بختیار:  غلطی نہ سہی تو سادگی سہی، یہ کیا وجہ تھی کہ لوگوں میں…
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں، ہاں، یہ ٹھیک ہے، یہ صحیح ہے،یہ کیوں ہوا ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں…
	جناب عبدالمنان عمر:  …یہ کہ ’’غلطی سے ہواہے‘‘ یہ مرزا صاحب نے کبھی نہیں کہا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  مرزا صاحب نے کبھی نہیں کہا…
	جناب عبدالمنان عمر:  …اور نہ غلطی ہے۔ میں عرض کرتا ہوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  …سادگی سے انہوں نے کہا ہے۔
(مرزاقادیانی کے اقوال میں تضاد ہے)
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں، میں عرض کرتاہوں، میں نے گزارش یہ کیا ہے کہ جب ایک لفظ دو مختلف معنوں میں استعمال کیا جارہا ہو، اور دومختلف معنی متضاد بھی ہوں۔ جیسے ’’شیر‘‘ کے لفظی معنی، کل آپ نے بھی مثال بیان فرمائی کہ وہ شخص ایک معنوں میں شیر ہوگا بوجہ اپنی بہادری کے۔ مگر ایک معنی میں وہ شیر نہیں ہوگا بوجہ اپنی درندگی کے نہ ہونے کے۔ یہ دو باتیں بڑی واضح باتیں ہیں۔ یہی چیز مرزا صاحب کے اقوال میں ہے کہ لفظ ’’نبی‘‘ کی دو تشریحیں ہیں۔ دونوں متضاد تشریحیں ہیں۔ جب ایک تشریح کو مرزا صاحب مدنظر رکھتے ہیں تو اقرار کرتے ہیں۔ جب دوسری تشریح ان کے سامنے آتی ہے۔ تو انکار کرتے ہیں۔ یہ چیزیں ان کی ساری تحریرات میں موجود ہیں…
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ آپ…
	جناب عبدالمنان عمر:  …کیونکہ امت میں…مجھے گزارش کرنے دیں…
	1738جناب یحییٰ بختیار:  آپ کی توجہ میں ایک دو اور حوالوں کی طرف دلاتا ہوں…
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب!مجھے گزارش کرنے دیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ کر لیجئے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  آپ کے…
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں جی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter