Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

39 - 444
	میری عرض یہ ہے کہ جو انہوں نے اب یہ پڑھ کر بتایاہے…
	Mr. Chairman:  This is no point of order.
	ایک رکن:  ہاں جی۔
	Mr. Chairman:  This is no point of order.
	(جناب چیئرمین:  یہ کوئی پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہے)
	ایک رکن:  اس کی تشریح کر دیں جو…
	جناب چیئرمین:  تشریح…
	ایک رکن:  …انہوں نے، انہوں نے پڑھ کر بتایا ہے۔
	جناب چیئرمین:  وہ، وہ کر سکتے ہیں۔
	ایک رکن:  تشریح اور کر دیں۔
	جناب چیئرمین:  اس، اس موضوع پر وہ کہہ سکتے ہیں  Chair  کو۔ آپ نے پروسیجر ایک مہینہ خود  Follow  (عمل) کیا ہے۔ یہ ان سے پوچھیں۔  (مداخلت)
	1736جناب چیئرمین:  یہ ان سے پوچھیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ تو وہ خود کہہ رہے ہیں۔ یہ خود ہی بات کر رہے ہیں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب والا! میں نے جب مولانا روم کو پیش کیا یا حضرت سید عبدالقادر جیلانی کے اقوال آپ کے سامنے پیش کئے۔ تو میں یہ بات واضح کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ چیزیں اسلام کے یا مسلمانوں کے لٹریچر میں ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، وہ تو آپ نے کل کافی تفصیل آپ نے اس سلسلے میں کہا، فرمایا آپ نے۔ اس پر میں نے عرض کیا تھا اور آپ کو شاید یاد ہو گا کہ جس محفل میں یہ دونوں الفاظ استعمال ہوتے ہوں۔ جیسے آپ نے ابھی فرمایا کہ اصطلاحی  Sense  (معنوں) میں اور اصلی معنوں میں، دونوں میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ تو اس سے کچھ غلطی فہمی بھی پیداہوئی اور آپ نے خود ہی فرمایا کہ ہاں، مرزا صاحب نے لکھا پھر یہ کہا تھا کہ ’’کیونکہ بعض لوگ مجھ سے ناراض ہو رہے ہیں، ان کو غلط فہمی ہو گئی ہے، اس لئے نبی کا لفظ جہاں جہاں میں نے استعمال کیا ہے، اس کو منسوخ سمجھا جائے اور اس کی جگہ محدث کا لفظ استعمال ہونا چاہئے اور وہ لکھ دیں آپ، ترمیم کر لیں میری کتابوں میں۔‘‘ یہ بھی مرزا صاحب نے فرمایا۔ آپ نے کہا ہاں، یہ ٹھیک ہے۔ اس کے بعد میں نے عرض کیا کہ اس کے باوجود کہ ان کو معلوم تھا کہ غلط فہمی ہو جاتی ہے۔ دو لفظ ہیں، ایک لفظ ہے جس کے دو معنی ہیں اور ان کا مطلب یہ نہیں کہ وہ حقیقی نبی ہیں۔لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ غلط فہمی کی وجہ سے ان کو ٹھیک کر دیجئے، درست کر دیجئے، یہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔‘‘ اس کے بعد میں نے عرض کیا کہ پھر بار بار انہوں نے ’’نبی‘‘ کا لفظ استعمال 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter