Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

38 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے پہلے…
	1734جناب یحییٰ بختیار:  وہ کہتا ہے کہ’’مجھے خدا نے بھیجا ہے۔ میرا نام نبی رکھا ہے۔ مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے۔ میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں۔ جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔‘‘ اور پھر آگے یہ بھی فرماتے ہیں:
	’’میں بیت اﷲ میں کھڑے ہوکر یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے۔ وہ اسی خدا کا کلام ہے جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت محمدa پر اپنا کلام نازل کیاتھا۔‘‘	         (ایک غلطی کا ازالہ ص۳، خزائن ج۱۸ص۲۱۰)
	تواس سے جو  Confusion  (پریشانی) آجاتی ہے۔ آپ کے بیان سے جو ہمیں تضاد معلوم ہوتا ہے۔ اس کے لئے آپ سے  Request  (التماس) کر رہے ہیں کہ اس کو  Clarify  (واضح) کرئیے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  میں جناب!پھر گزارش کروں گا کہ جب کوئی ایسا حلقہ ہو جس میں ایک لفظ دو معنوں میں استعمال ہو رہا ہو تو ہمیں اس بات پر غور کرنا پڑے گا کہ جب ایک شخص ایک جگہ ایک لفظ کو استعمال کرتا ہے تو کن معنوں میں کرتا ہے اور وہی شخص اسی لفظ کو ایک اور جگہ استعمال کرتا ہے تو کن معنوں میںکرتا ہے۔ کیونکہ دونوں قسم کی چیزیں لٹریچر میں موجود ہیں۔ میں نے عرض کیاتھا کہ’’نبوت کی ایک یہ تعریف ہمارے لٹریچر میں موجود ہے کہ نبی وہ ہوتا ہے جو صاحب کتاب ہو اور یہ ہو اور وہ ہو…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  انہوں نے کہا ہے کہ ضروری نہیں۔ ’’ایک غلطی کا ازالہ‘‘ میں انہوں نے کہا کہ’’ضروری نہیں کہ صاحب شرع ہو۔‘‘ وہ اس واسطے میں کہہ رہا ہوں کہ آپ کو پڑھ کے میں نے سنایا۔ آپ کی  Definition  ٹھیک ہے…
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب!میں ’’تفسیر مظہری‘‘ کا حوالہ آپ کی خدمت میں پیش …
	جناب یحییٰ بختیار:  ابھی دونوں، یہ بھی مرزا صاحب کی میں بات کر رہا ہوں۔
	1735جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، ’’تفسیر مظہری‘‘مرزا صاحب کی کتاب نہ ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، نہیں، یعنی آپ مرزا صاحب کی بات کریں جن کی…
	جناب عبدالمنان عمر:  دیکھئے ناں، میں عرض کررہا ہوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  …جن کی نبوت کا سوال ہے سامنے۔ آپ دیکھئے ناں، یہ دوسرا تو  Irrelevant  ہے۔ یا تو خدا کی بات کریں، قرآن کی بات کریں، حدیث کی بات کریں۔ مولاناروم کو چھوڑ دیجئے۔ ان کو چھوڑ دیجئے۔ کیونکہ وہی ہم پر  Binding  (لازمی) ہے اور کوئی  Binding  (لازمی) نہیں ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب عالی! میں گزارش یہ نہیں کر رہا ہوں کہ مولانا…
	A Member:  Point of order, Sir.
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter