Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

37 - 444
کون ہے، ’’لاؤڈ سپیکر‘‘ تو مطلب نہیں لیا جائے گا۔ حالانکہ ’’لاؤڈ سپیکر‘‘ کو بھی ’’سپیکر‘‘ کہتے ہیں۔ اسی طرح ایک شخص کہتا ہے کہ ’’مجھ پہ وحی آرہی ہے، پاک ہے، اﷲ کی طرف سے ہے۔ میں اس پر ایمان رکھتاہوں۔ ایسے ہی جیسے باقی انبیاء پر‘‘ اور کہتا ہے ’’میں نبی ہوں، میں رسول ہوں۔‘‘ تو پھر اس کے بعد کہنا کہ ’’جی،یہ مطلب نہیں، ڈکشنری میں جا کے دیکھئے اس کا مطلب کچھ اور تھا‘‘۔ یہ  Confusion  (الجھن) جو تھی ناں، اس لئے میں آپ سے عرض کر رہاتھا…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …کہ اس کی  Clarification  (وضاحت) کی ضرورت ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے عرض کیا تھا کہ آپ نے فرمایا کہ یہاں ’’سپیکر‘‘ ایک ہی کوکہتے ہیں، اور یہ بالکل درست ہے۔ لیکن اگر کوئی ایسی جگہ ہو جہاں ’’سپیکر‘‘ ان معنوں میں بھی معروف ہو اور دوسرے لفظ میں بھی…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، یہ درست آپ فرمارہے ہیں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ جب ایک شخص محدث ہے اور آپ اس کو محدث مانتے ہیں۔ وہ اس کا بڑا  Status  (مقام) ہے اور ان کے مرید ہیں۔ اس نے اپنی جماعت بنائی ہے۔ ان سے بیعت لے رہا ہے او ر یہی کہتا ہے بار بار کہ ’’دیکھو! مجھ پر اتنی وحی نازل ہورہی ہے اور اتنی پاک وحی نازل ہورہی 1733ہے اور یہ اس پر میں ایمان لاتاہوں۔ ایسے ہی جیسے کہ بعض انبیاء پر جو وحی آرہی ہے۔ اس پرایمان لاتا ہوں‘‘ اور بعض وقت کہتا ہے’’میں رسول ہوں،میں نبی ہوں، میں رسول ہوں، میں نبی ہوں‘‘۔ تو اس کے بعد آپ کہتے ہیں کہ ’’نہیں،یہ جو مولانا روم نے کہا تھا کہ پیغمبر، یہ وہ والی بات آگئی۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، ہم نہیں کہتے، وہ خود یہ کہتے ہیں، ہم نہیں کہتے ہیں۔ یہ جو میں نے مولانا روم کا حوالہ پیش کیا۔ یہ میں نے نہیں پیش کیا۔ انہوں نے خود یہ پیش کیا۔ وہ خود یہ فرماتے ہیں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  میں پھر آپ…
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ میں نے…
	جناب یحییٰ بختیار:  میں آپ سے پھر ذرا کچھ اور حوالے آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔ اس کے بعد پھر آپ کچھ اس بات پر روشنی ڈال سکیں تو بہتر ہوگا۔ جب وہ فرماتے ہیں:
	’’اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس نے مجھے بھیجا ہے اور اسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اس نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اس نے میری تصدیق کی کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں۔ جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸، خزائن ج۲۲ص۵۰۳)
	ایک شخص قسم کھا کے، خدا کی قسم کھاتا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ وہ ہے بھی صادق،اور اس کے بعد کہتے ہیں کہ ’’نہیں،یہ تو شاعری ہے۔‘‘ اس کا آپ سمجھا دیں ہمیں؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter