Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

36 - 444
	(جناب چیئرمین:   یہ بات غلط ہے۔ یہ ان قوائد کی خلاف ورزی ہے جو آپ نے خود مرتب کئے ہیں)
	Mr. Yahya Bakhtiar:  They have the right to reply.		(جناب یحییٰ بختیار:  انہیں جواب دینے کا حق حاصل ہے)
	Mr. Chairman:  (to Ch. Jahangir Ali) no, this is a violation of your on rules that you have formed
	(جناب چیئرمین (چوہدری جہانگیر علی سے):  نہیں، یہ آپ کے اپنے بنائے ہوئے ضابطوں کی خلاف ورزی ہوگی)
	Thats upto youبعد میں کہہ دیا۔"All right"
	Mr. Yahya Bakhtiar:  They have every right to reply. I would only request them to be as brief as possible.
	(جناب یحییٰ بختیار:  ان سے صرف یہ درخواست کروں گا کہ انہیں جواب دینے کا حق حاصل ہے۔  جواب جس حد تک ممکن ہو، مختصر طورپر دیں)
	Mr. Chairman:  When the Chair has taken notice of it, the entire Houseاس واسطے کہ پھر آپ کے ساتھ …Chair has remarked it, has the right to say, to put any question.
	(جناب چیئرمین:   صدر نے اس بات کا نوٹس لیا ہے اور اس بارے میں رائے بھی دی ہے، تمام ایوان کو کوئی بھی سوال پوچھنے کا حق حاصل ہے)
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب والا! میں گزارش یہ کر رہا تھا کہ ایک لفظ اصطلاحی معنی بھی رکھتا ہے اور لغوی معنی بھی رکھتا ہے۔ مثلاً’’صلوٰۃ‘‘ کا لفظ ہے۔ یہ اس سے، ہم جب ’’صلوٰۃ‘‘ کالفظ بولتے ہیں تو عام مسلمان اس کے معنی وہی سمجھتا ہے جس طرح ہم پانچ وقت نماز پڑھتے ہیں۔ لیکن جب لغت میں آپ اس کو تلاش کریں گے۔ تو اس وقت میں اس کے معنی یہ نہیں ہوںگے کہ ’’اﷲ اکبر‘‘کہے اور ہاتھ اٹھائے اور پھر اس کو باندھے سینے پر یا اپنی ناف پر۔ یہ معنی، یا رکوع کرے اور سجدہ کرے اور قیام کرے یا التحیات میں بیٹھے۔ یہ معنی لغت میں ’’صلوٰۃ‘‘ کے نہیں ملتے۔ لیکن ’’صلوٰۃ‘‘ کا لفظ ایک اصطلاحی لفظ ہے۔ جس سے یہی مراد ہے جو کہ ہم نماز پڑھتے ہیں۔ اسی طرح دنیا کی زبان میں بہت سے الفاظ ایسے ہوتے ہیں کہ اس کے لغوی معنی اور ہوتے ہیں، اصطلاحی معنی او ر ہوتے ہیں۔
	1732جناب یحییٰ بختیار:  یہ، یہ دیکھیں، صاحبزادہ صاحب!یہ بات ہم کل کر چکے ہیں۔ آپ نے تفصیل سے یہ بات بتائی اور میں نے عرض بھی کیا۔ ہم نے ’’شیر‘‘ کی بھی بات کی اور حقیقی شیر کی اور وہ شیر جو مثال کے طور پر آتے ہیں۔ ابھی اگرآپ اس اسمبلی کے اندر آئے ہیں۔ میں آپ سے یہ سوال پوچھتا ہوں، پاکستان کی پارلیمنٹ ہے، یہاں لوگ پھر رہے ہیں۔ ایک شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سپیکر ہے۔ اگر وہ کہے کہ ’’میں سپیکر ہوں‘‘ تو کوئی شک تو نہیں رہ جاتا کہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter