Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

33 - 444
	’’سنو یہ بات کہ اس کو امتی بھی کہا اور نبی بھی…‘‘
	وہی لفظ ہیں’’امتی بھی اور نبی بھی…‘‘
	…اس کو امتی بھی کہا اورنبی بھی۔ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دونوں شانیں امتیت اورنبوت کی اس میں پائی جائیں گی۔ جیسا کہ محدث میںان دونوں شانوں کا پایا جانا ضروری ہے۔ لیکن صاحب نبوت تامہ تو صرف ایک ہی شان نبوت رکھتا ہے۔ غرض محدثیت دونوں رنگوں میں رنگی ہوتی ہے۔ اس لئے خدا نے براہین احمدیہ میں میرا یہ نام رکھاہے۔‘‘
	تو تشریح یہ ہوئی کہ ’’امتی اورنبی‘‘ کے معنی ہیں’’محدث‘‘۔ ’’امتی اور نبی‘‘ حقیقی نبی نہیں ہوتا۔ وہ نبوت کی کسی قسم کا مالک نہیں ہوتا۔ وہ یہ چیز نہیں ہوتی کہ ’’اس قسم کا تو میں ہوں نبی اور اس قسم کا نہیں ہوں۔‘‘امتی اورنبی کے معنی ہیں غیر نبی، اس کے معنی ہیں محدث۔ مرزا صاحب کی عبارت میں نے آپ کے سامنے پیش کی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  میں بھی ذراآپ کو ایک اور عبارت پڑھ کے سنادیتاہوں: 
	’’اگر خدا تعالیٰ سے غائب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس نام سے اس کا پکارا جائے۔ اگر کہو(کہ) اس کانام محدث رکھنا 1729چاہئے تو میں کہتاہوں(کہ) تحدیث کے معنی کسی لغت کی کتاب میں اظہار غائب نہیں ہے۔ مگر نبوت کے معنی اظہار امر غیب ہے۔‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۳، خزائن ج۱۸ص۲۰۹)
	’’ایک غلطی کا ازالہ ‘‘میں آپ نے پڑھا ہو گا کئی دفعہ یہ۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، میں نے پڑھا ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ کل ہو چکا ہے۔ میں پھر عرض کر دیتاہوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں اس واسطے کہہ رہا ہوں کہ پوزیشن نہیں  Clear  (واضح) ہوتی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، بالکل،دیکھیں جی،میں،اگر مجھے موقع دیں تو میں اس پوزیشن کو بالکل آپ کے سامنے… (مداخلت)
	Mr. Chairman:  I will request…
	(جناب چیئرمین:  میں التماس کرتا ہوں…)
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ یہ بھی کہتے ہیں کہ نبی کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے۔ جیسے آپ فرما رہے ہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter