Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

31 - 444
	وہ پیر جو ہے، جو ارشاد کا کام کرتا ہے۔ جو راہبری کا کام کرتا ہے۔ جو خدا اور رسول کی طرف بلاتا ہے۔ جو امتی ہوتا ہے۔ اس کو بھی انہوں نے اس لغوی معنوں میں اس مجازی معنوں میں اس غیر حقیقی معنوں میں ’’نبی‘‘ کا لفظ استعمال کیا ہے اور وہ کافر نہیں تھے۔ وہ نہایت ہی متقی انسان تھا اور اس نے ختم نبوت سے انکار نہیں کیا۔ وہ ختم نبوت کا قائل تھا۔ پھر فرماتے ہیں،اپنے مرید کے لئے کہتے ہیں کہ تمہیں کوشش کرنی چاہئے:
تانبوت یا بد اندر ملّتے
	امت کے اندر رہ کر تاکہ تمہیں نبوت حاصل ہو جائے۔ یہ نبوت حقیقی نبوت نہیں ہے۔ یہ وہی لغوی معنی ہیں۔ یہ وہی مجازی معنی ہیں۔ وہی اس کے غیرحقیقی معنی ہیں…
	جناب یحییٰ بختیار:  بس یہ، یہ کافی ہوگیا۔ مرزا صاحب! میں نے صرف یہ کہا تھا کہ بہت سے سوال پوچھنے ہیں آپ سے اورآج ہمارا آخری دن ہے اورٹائم نہیں ہے اس کے بعد۔
	Mr. Chairman:  I would request the Attorney- General to put definite questions.
	(جناب چیئرمین:  میںاٹارنی جنرل صاحب سے درخواست کروں گا کہ وہ مخصوص سوال کریں)
	Mr. Yahya Bakhtiar:  Sir, I have put definete questions.
	(جناب یحییٰ بختیار:  جناب والا!میں نے مخصوص سوال ہی پوچھا ہے)
	Mr. Chairman:  And I will also request the witness to make short and definite answers.
	(جناب چیئرمین:  میں گواہ سے التماس کروں گا کہ وہ مختصر اور مخصوص جواب دیں)
	1727Mr. Yahya Bakhtiar:  He is not in position to answer any question definitely. That I am sure.
	(جناب یحییٰ بختیار:  جناب والا!وہ کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں)
	Mr. Chairman:  No. no. we have to confine ourselves to questions.
	(جناب چیئرمین:  ہمیں اپنے آپ کو سوال کے دائرے کی حدود کے اندر رکھنا پڑے گا)
	Mr. Yahya Bakhtiar:  I will ask him again.
	(گواہ سے) تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مرزاغلام احمد صاحب غیر حقیقی امتی نبی تھے؟
(لغت کی کاپی جیب میں؟)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter