Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

30 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  وہی میں پوچھنا چاہتاہوں کہ اس شخص کے نزدیک… نبی کریمa کی مراد کیاہے؟
	جناب یحییٰ بختیار:  جو وہ دعویٰ کرے کہ، وہ شخص جو دعویٰ کرے کہ ’’میں اﷲ کی طرف سے آیا ہواہوں، اﷲ نے مجھے مامور کیا ہے۔ اﷲ نے مجھے وحی دی ہے۔ وہ وحی ویسی ہی پاک ہے، جو انبیاء پر آتی رہی ہیں۔‘‘پھر بار بار کہے کہ ’’میں نبی ہوں، رسول ہوں، نبی ہوں، رسول ہوں۔‘‘
	1725جناب عبدالمنان عمر:  یہ تشریح میرے علم میں کہیں بھی نہیں تھی۔ کسی امت، فرد نے ’’نبی‘‘ کے یہ معنی نہیں کئے جو آپ نے بیان فرمائے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ بتائیے، کیا ان کے معنی ہیں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’نبی‘‘ کے معنی،’’نبی‘‘کا لفظ اسلام کے لٹریچر میں دو معنوں میں استعمال ہوتا رہاہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، آنحضرتa نے جب کہا کہ’’میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …کس مطلب میں کہا؟ آپ وہ بتا دیجئے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نبی کریمa نے جب یہ لفظ استعمال کیا، اس کی تشریح وہاں نہیں ملتی ہے۔ اس کی تشریح امت کے لوگوں نے کی ہے۔ اس لئے میں گزارش کرتا ہوں کہ وہ کیا کی گئی ہے؟
	تو’’نبی‘‘ کا ایک استعمال حقیقی استعمال ہے اور اس کے معنی ہوتے ہیں ایک ایسا شخص جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک جدید شریعت لے کر آتا ہے اور اس کو یا پہلے احکام شریعت کو، اس سے پہلے کی جوشریعت ہے۔ اس کے بعض حصوں کو منسوخ کرتا ہے۔ یا پہلی شریعت والے نبی کا امتی نہیں ہوتا اور اس کو یہ فیضان اس نبی کی متابعت میں نہیں حاصل ہوتا۔ یہ ایک تشریح ہے۔ جو اس لفظ کی کی گئی ہے۔ یہ اس لفظ ’’نبی‘‘ کے حقیقی معنی ہیں۔
	لیکن عربی زبان میں ’’نبی‘‘ کا لفظ ’’نبائ‘‘ سے نکلا ہے۔ جس کے معنی ہوتے ہیں ’’خبر دینا‘‘ تو اگر کوئی شخص خدا سے علم پاکر کوئی خبردیتا ہے تو لغوی طور پر نہ کہ حقیقی طور 1726پر ، نہ کہ اصطلاحی طور پر، محض لغوی طور پر اور  figurative  (تمثیلی طورپر) رنگ میں، مجازی رنگ میں، اس غیر نبی پر، جو حقیقی نبی نہیں ہوتا، لفظ’’نبی‘‘ کا استعمال ہوجاتا ہے۔ جس کے لئے میں نے کل بھی عرض کیاتھا۔ مولانا روم اپنی مثنوی میں فرماتے ہیں:
اونبی وقت خویش است اے مرید
	کہ وہ نبی جو ہے:
او نبی وقت خویش است اے مرید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter