Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

29 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  اگر اس کے مقابلے میں پیش کرنے والا شخص جو ہے۔ اس کی حیثیت محض ایک عالم کی ہو…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں سارے علماء کا کہہ رہا ہوں کہ تیرہ سو سال تک اگر یہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  میرے علم میں،میرے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، اگر تیرہ سو سال سے اگر یہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ  theoretical question  (نظری سوال) ہے ۔ میرے نزدیک یہ ایک مفروضہ ہے۔ میرے نزدیک کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر تیرہ سو سال سے علماء متفق چلے آتے ہوں۔ میں اس کے لئے حضرت احمدبن حنبل کا ایک قول پیش کروں گا کہ ’’جو شخص اجماع کا دعویٰ کرتا ہے، وہ غلط بات کہتاہے۔‘‘ یہ حضرت امام احمد بن حنبل کی بات میں نے پیش کی ہے اور کوئی واقعہ میرے علم میں کم از کم نہیں ہے کہ پورے تیرہ سو سال امت کسی ایسے مسئلے پر اجماع رکھتی ہو۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، اگر یہ ایک ان کا خیال ہو کہ ’’خاتم النّبیین‘‘ کی آیت کا مطلب یہ ہے کہ اور کسی قسم کا نبی نہیں آسکتا۔ اس میں بھی کوئی شک تھا پہلے؟ مرزا صاحب سے پہلے کہ…
	1724جناب عبدالمنان عمر:  میرا خیال ہے کہ اگر میں آپ کا تھوڑا سا وقت اس سلسلے میں لوں کہ ہمیں لفظی نزاع میں نہیں الجھنا چاہئے۔ کیونکہ لفظ جو ہوتے ہیں۔ ایک زبان میں ایک لفظ ہوتا ہے۔ اسی کامضمون دوسری زبان میں دوسرے لفظ سے ادا ہو جاتا ہے۔ تو اگر ہم پہلے تعیّن کر لیں کہ اس لفظ ’’نبی‘‘ سے مراد کیاہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  مراد وہی ہے جو آنحضرتa نے کہا ہے کہ ’’لانبی بعدی‘‘…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …وہی مراد میں کہہ رہاہوں…
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ اس کو…
	جناب یحییٰ بختیار:  …یہ شاعروں کی باتیں نہیں کر رہا ہوں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  یعنی میں، عربی لفظ ہے ناں، تو ہم ذرا اردو میں…
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، تو میں عربی میں کہتاہوں کہ ’’میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  ’’نبی‘‘ کس کو کہتے ہیں؟
	جناب یحییٰ بختیار:  جو انہوں نے، ان کا مطلب تھا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter