Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

115 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، میں پیدا ہوا اور احمدی ہوں اور وہیں کا ہوں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں آپ نہیں لائے ان پر…
	جناب عبدالمنان عمر:  اس طرح بیعت میں نے کبھی نہیں کی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ان پرنہیں کی؟
	جناب عبدالمنان عمر:  اس طرح نہیں کی، میں مانتاہوں۔ 
	1836جناب یحییٰ بختیار:  کس طرح کی؟
	جناب عبدالمنان عمر:  میں مانتا ہوں ان کو،میں ان کو مانتا ہوں۔ یعنی بیعت کرتے ہیں جس طرح…
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا ہاں۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  …میں چونکہ اس گھر میں پیدا ہوں ہوں۔ میں ان کو مانتا ہوں۔ ہاں، اور ان کے شامل تھا۔ ان کی جماعت میں جز تھا، حصہ تھا، ان کا میں۔ لیکن جس طرح بیعت ہوتی ہے ناں کہ کوئی شخص جاکے بیعت کرے، وہ نہیں کی۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  یعنی آپ کے وہی خیالات تھے ۱۹۴۰ء تک جو باقی جماعت کے تھے۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں۔ میرے، بہت سے معاملات میں ان سے شدید اختلاف تھا…
	جناب یحییٰ بختیار:  مگر آپ نے چھوڑا کب؟
	جناب عبدالمنان عمر:  …مثلاً…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں،آپ نے ان کو چھوڑا کب؟
	جناب عبدالمنان عمر:  وہ کوئی  Ninteen fifty-eight  1958ء
	جناب یحییٰ بختیار:  fifty-eight  میں چھوڑا؟
	جناب عبدالمنان عمر:  1968 Sixty-eight, sixty-eightء
	جناب یحییٰ بختیار:  sixty-eight  میں، یہ مرزا…1968ء
	جناب عبدالمنان عمر:  Fifty-six  1956ء
	جناب یحییٰ بختیار:  Fifty-six  1956ء ،یعنی جب مرزا بشیر الدین محمود زندہ تھے؟
	1837جناب عبدالمنان عمر:  جی، جناب!زندہ تھے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter