Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

114 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  یہ ان کے اور خاندان کے متعلق ہے۔ دوسری بات میں یہ عرض کرتاہوں کہ یہ کہنا کہ انگریز نے ان کی  Help  (مدد) نہیں کی تھی۔ اصل بات یوں نہیں ہے۔ ان لوگوں، دراصل اس خاندان کو قادیان سے نکال دیا گیاتھا اور یہ لوگ وہاں سے نکل کر ریاست کپور تھلہ میں چلے گئے …
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، وہ ٹھیک ہے جی،وہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  …اور ان کو انگریز وہاں سے لایا تھا واپس۔ یہ ہے وہ ’’خود کاشتہ پودا‘‘ جس کامرزا صاحب ذکر کر رہے ہیں۔
(مرزامحمود کی بیعت؟)
	جناب یحییٰ بختیار:  اب یہ فرمائیے کہ یہ جو احمدیہ جماعت ہے… میں آپ سے مخاطب ہوں۔ کیونکہ آپ نے کل اپنا تعارف کرایا… آپ تو مرزا بشیرا لدین محمود کے بیعت بھی لائے ہوئے ہیں؟
	1835جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، یوں تو نہیں ہے میری بیعت کہ کوئی میں نے ان کی بیعت کی ہو۔ میری پیدائش قادیان کی ہے۔ میری پیدائش، میں نے عرض کیا تھا کل بھی…
	Madam Chairman:  No, this is, this is not the question. The question is different.
	(میڈم چیئرمین:  نہیں، سوال یہ نہیں ہے، سوال مختلف ہے)
	جناب یحییٰ بختیار:  ایک اگر ڈائریکٹ جواب دے کے پھر آپ  Explanation  (وضاحت) دے دیں۔
	میڈم چیئرمین:  ہاں، ہاں،  The question is  (سوال یہ ہے کہ) آپ نے بیعت کی یا نہیں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے عرض کیا کہ میں نے…
	Madam Chairman:  Nobody has asked the question about the place of birth.
	(میڈم چیئرمین:  کسی نے آپ سے جائے پیدائش کے متعلق نہیں پوچھا)
	جناب عبدالمنان عمر:  …بیعت نہیں کی، میں وہاںپیدا ہوا ہوں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  پیدا تو بہت سے ایسے لوگ ہوئے ہیں جو احمدی نہ ہوں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، میں احمدی ہوں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، یعنی یہ تو نہیں ہوتا جو احمدی پیدا ہو گیا ہے وہ بیعت لے آئے۔ یہ ضروری تو نہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter