Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

116 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  اس وقت چھوڑا، اس زمانے سے چھوڑ دیا؟
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی، ہاں جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ ابھی یہاں لوگوں کا یہ خیال تھا…
	جناب عبدالمنان عمر:  وہ غلط تھا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، نہیں، میں آپ کو بتاتاہوں کہ…
	میڈم چیئرمین:  بات تو سن لیں۔ 
(مرزاناصر کے الیکشن میں اختلاف؟)
	جناب یحییٰ بختیار:  …مرزاناصر احمد صاحب کا جب الیکشن ہو رہا تھا تو کہتے ہیں کہ اس موقع پر بعض لوگوں کا یہ خیال تھا جماعت میں کہ وہ آپ کو امیر بنائیں یا امام بنائیں اور بعض کا یہ خیال تھا کہ ان کو بنائیں۔ یعنی بعض لوگوں کا یہ خیال تھا اس پر کوئی اختلاف ہو گیا تھا…
	جناب عبدالمنان عمر:  آپ کے سامنے واقعات ہیں، میں نے عرض کیا…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں جی، ہمیں تو کوئی علم نہیں،لوگ، بعض لوگوںکا یہ خیال تھا کہ…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، یہ میں مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے زمانے میں ان سے الگ ہو گیا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  مگر نہیں،یہ لوگوں کا خیال درست ہے کہ جب مرزا ناصر احمد صاحب کاالیکشن تھا، اس زمانے میں… وہ ربوہ کی جماعت کا میں کہہ رہا ہوں۔ لاہوری پارٹی کا نہیں کہہ رہا…یہ ان کی جماعت میں بعض لوگ یہ چاہتے تھے کہ آپ ان کی جگہ آئیں، خلیفہ بنیں؟
	1838جناب عبدالمنان عمر:  میں نے تو عرض کیا کہ میں اس سے کئی سال پہلے…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، یعنی، یہ چیز غلط ہے بالکل؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی، میں ان سے کئی سال پہلے الگ ہو چکا ہوں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں آپ کا نہیں کہہ رہا ہوں…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ تو سوال سنتے ہی نہیں اور جواب تیار رکھا ہوتا ہے آپ نے۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  جی، جی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter