Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

113 - 444
کے ساتھ تھے سکھوں کے۔ یہ بھی ٹھیک ہے۔ ریکارڈ پہ ہے تو جہاں تک خاندان کا تعلق ہے، انگریز حکومت نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے بڑی وفاداری کی ہے، پرانا خاندان تھا۔ خود کاشتہ نہیں تھا یہ۔ خود کاشتہ پودا جو ہے وہ تو اس حالت میں ہوتا ہے کہ انگریز ان کو لفٹ دیتا۔ انگریزوں نے لفٹ نہیں دی ہے۔ یہ تو خود اپنی طرف سے انگریز کی خدمت تھی۔ انہوں نے چٹھیاں دیں کہ ’’آپ کی بڑی مہربانی، خدمت کی ہماری۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب!اس سے میں جو بات سمجھا وہ یہ نکلی کہ گو مرزا صاحب نے اپنے خاندان کو ہی ’’خود کاشتہ پودا‘‘ کہا ہے۔ لیکن یہ ان کا بیان صحیح نہیں ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں نے یہ نہیں کہا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں، یہ نہیں ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ میں نے نہیں کہا۔ میں نے کہا مرزا صاحب کہتے ہیں کہ ’’کیونکہ میرے خاندان نے یہ خدمت کی ہے اور وہ خدمت کا ثبوت…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، اس کی طرف جو اشارہ ہے…
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  جی۔ 
	1834جناب یحییٰ بختیار:  میرا پوائنٹ سمجھ لیں کہ ’’جو میرے خاندان نے خدمت کی ہے، پچاس سال سے، اس کا ثبوت موجود ہے۔ اس کا لحاظ کرتے ہوئے میرے اورمیری جماعت پر رحم کریں۔ یہ آپ کا خود کاشتہ پودا ہے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب!نہیں، دیکھیں…
	جناب یحییٰ بختیار:  میں، یعنی یہ مطلب جو ہے،اس پر…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، آپ کا تصور یہ ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ کہتے ہیں یہ نہیں ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، میں کہتا ہوں کہ یہ ’’خود کاشتہ ‘‘ جماعت کے متعلق نہیں ہے؟
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ جماعت کے متعلق نہیں ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  دوسری بات میں اس سلسلے میں یہ عرض کرتاہوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ ان کے اورخاندان کے متعلق ہے؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter