Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

112 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، ٹھیک ہے آپ دیکھیں آگے…
	جناب عبدالمنان عمر:  ایک گفتگو پیچھے سے چلی آرہی ہے۔ صریح طور پر وہ خاندان کو پیش کررہے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں، میں پھر پڑھ دیتا ہوں، ذرا پھر، کیونکہ پوائنٹ یہ ہے کہ  Clarify  ہو جائے یہ۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی، بالکل،یہی مقصد ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا: ’’التماس ہے کہ سرکار دولت مدار ایسے خاندان کی نسبت، جس کو پچاس برس کے متواتر تجربے سے ایک وفادار جانثار خاندان ثابت کر چکی ہے۔ جس کی نسبت 1832گورنمنٹ عالیہ کے معزز حکام نے ہمیشہ کی مستحکم رائے سے اپنی چھٹیات میں یہ گواہی دی ہے کہ وہ قدیم سے سرکار انگریزی کے پکے خیر خواہ اور خدمت گزار ہیں…‘‘  (ایضاً) یہاں تک تو آگیا…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، خاندان۔
	جناب یحییٰ بختیار:  پھر آگے فرماتے ہیں جی یہاں: ’’اس خود کاشتہ پودا کی نسبت نہایت…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  وہی ہے ناں جی، جس کا اوپرذکر ہوا ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’نہایت حزم و احتیاط اور تحقیق اور توجہ سے کام لے… اس خود کاشتہ پودے کی نسبت نہایت حزم و احتیاط اور تحقیق و توجہ سے کام لے اور اپنے ماتحت حکام کو اشارہ فرمائے کہ وہ بھی اس خاندان کی ثابت…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ’’ثابت شدہ وفاداری اور اخلاص کا لحاظ رکھ کر مجھے اور میری جماعت کو ایک خاص عنایت اور مہربانی کی نظر سے دیکھیں…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  دیکھئے جناب! آپ نے ہر دفعہ یہی پڑھا کہ پیچھے خاندان کا ذکر ہے۔ اس کے بعد اس کے لفظ ہیں، اس کی طرف اشارہ ہے۔ اشارہ جو اس خاندان کی طرف ہے اور کہیں بھی، میں پھر آپ کو عرض کرتا ہوں، کہیں بھی مرزاصاحب نے اپنی جماعت کو انگریز کا خودکاشتہ پودا نہیں کہا،  Categorically  (واضح طور پر) میں انکار کرتاہوں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  تو میں ابھی عرض یہ کر رہا تھا کہ جہاں تک مرزا صاحب کے خاندان کا تعلق تھا، وہ انگریز کا خود کاشتہ پودا نہیں تھا کسی حالت میں بھی۔ مغلوں کے 1833زمانے سے ان کی بڑئی پوزیشن رہی ہے۔ ان کے ایک بزرگ کئی گاؤں کے قاضی رہے تھے وہاں۔ یہ سب چیزیں  Established  (ثابت شدہ) ہیں۔ ریکارڈ پر ہیں، لٹریچر موجود ہے۔ سکھوںنے ان سے کافی چیزیں لیں، ان کی جائیدادیں چھینیں، یہ بھی ٹھیک ہے۔ مگر انہوں نے سکھوں کے ساتھ بھی پوری وفاداری کے ساتھ خدمت کی۔ مسلمانوں پہ جو چڑھائی ہوئی ہزارے میں یا فرنٹیئر میں، تو مرزاصاحب کے والد ان 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter