Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

111 - 444
انگلشیہ کی شکرگزاری کے لئے ہزارہا اشتہارات شائع کئے اور ایسی کتابیں بلاد عرب و شام وغیرہ تک پہنچائی گئیں اور یہ باتیں بے ثبوت نہیں۔ اگر گورنمنٹ توجہ دے تو نہایت بدیہی ثبوت میرے پاس ہیں۔ میں زور سے کہتا ہوں اور دعویٰ سے کہ گورنمنٹ کی خدمت میں علے الاعلان دیتا ہوں کہ بااعتبار مذہبی اصول کے مسلمانوں کے تمام فرقوں میں سے گورنمنٹ کا اوّل درجے کا وفادار اور جاں نثار یہی نیافرقہ ہے۔‘‘   	    (اشتہار بحضور گورنرص۷ ملحق کتاب البریہ، خزائن ج۱۳ص۳۴۳)
	نہیں میں اس واسطے کہہ رہا ہوں…
	جناب عبدالمنان عمر:  ٹھیک ہے۔ آپ صحیح پڑھ رہے ہیں، جی ہاں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  جو توجہ آرہی ہے وہ فرقے کی طرف، اور اسی کے لئے  Protection  (حفاظت) وہ چاہ رہے ہیں۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔ آگے؟
	جناب یحییٰ بختیار:  جو کہتے ہیں کہ ’’خود کاشتہ پودا ہے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  وہ پڑھئے ذرا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اور ساتھ ہی پھر کہتے ہیں:	
	’’میں یقین رکھتاہوں کہ جیسے جیسے میرے مرید بڑھیں گے، ویسے ویسے ہی مسئلہ جہاد کے معتقد کم ہوتے جائیں گے۔ کیونکہ مجھے مسیح موعود مان لینا ہی مسئلہ جہاد کا انکار کرنا ہے۔ ‘‘
(ایضاً ص۱۱، خزائن ج۱۳ص۳۴۷)
	پھر آگے فرماتے ہیں: ’’التماس ہے کہ سرکار دولت مدار ایسے خاندان کی نسبت جس کو پچاس برس کے متواتر تجربے سے ایک وفادار جاں نثار خاندان ثابت کر چکی ہے۔ جس کی نسبت 1831گورنمنٹ عالیہ کے معزز حکام نے ہمیشہ مستحکم رائے سے اپنی چھٹیات میں یہ گواہی دی ہے کہ وہ قدیم سے سرکار انگریز کے پکے خیر خواہ اورخدمت گزار ہیں۔ اس خود کاشتہ پودے کی نسبت نہایت…‘‘ 				    (ایضاً ص۱۳، خزائن ج۱۳ص۳۵۰)
(Interruption)	(مداخلت)
	جناب یحییٰ بختیار:  میں پڑھ رہا ہوں جی: ’’…نہایت حزم و احتیاط تحقیق و توجہ سے کام لے اور اپنے ماتحت حکام کواشارہ فرمائے کہ وہ بھی اس خاندان کی ثابت شدہ وفاداری و اخلاص کا لحاظ رکھ کر مجھے اور میری جماعت کو ایک خاص عنایت…		     (ایضاً)
	خدمات خاندان نے کی ہیں۔ اس لئے ’’میری اور میری جماعت‘‘ پر ’’خود کاشتہ پودا‘‘ یہاں میرے خیال میں  Apply  (لاگو )ہوتا ہے کہ ’’خاص عنایت‘‘ کریں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب والا! ایک اردو زبان کی ایک معمولی سی بات ہے…
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter