Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

110 - 444
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں،میں کہتا ہوں کہ اس کی تمہید جو ہے ناں، جو پڑھ کے سنائی میں نے، بیچ میں اپنے خاندان کا بھی ذکر کرتے ہیں۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، یہی میری مراد ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  پھر کہتے ہیں کہ:
	’’نہ صرف اسی قدرکام کیا کہ برٹش انڈیا کے مسلمانوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کی سچی اطاعت کی طرف جھکایا،بلکہ بہت سی کتابیں عربی اور فارسی اور اردو میںتالیف کرکے ممالک اسلامیہ کے لوگوں کو بھی مطلع کیا کہ ہم لوگ کیونکر امن و آرام سے اور آزادی سے، گورنمنٹ انگلشیہ کے سایہ عاطفت میں زندگی بسر کررہے ہیں۔‘‘	          (ایضاً خزائن ج۱۳ص۳۴۰)
	1829جناب عبدالمنان عمر:  یہ ہے اصل وجہ۔
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں جی: ’’…اور ایسی کتابوں کے چھاپنے اور شائع کرنے پر ہزارہا روپیہ خرچ کیا گیا ہے۔‘‘ 
	میں کہتا ہوں کہ اپنی طرف سے پیسہ بھی خرچ کر رہے ہیں وہ۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی، بالکل، امن تو قائم کرنا چاہئے ناں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں جی، باالکل وہ اچھا کیا، وہ تو میں نہیں ہوں اس کے خلاف۔ اب وہ آخر میں، یہ پچاس الماریاں جو انہوں نے بھری تھیں، انگریز کی تعریف میں، یہ الماریاں کوئی… کا پوائنٹ آیا ہے کہ نہیں آیا؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی؟
	جناب یحییٰ بختیار:  انہوں نے لکھا ہے کہ ’’اتنی کتابیں میں نے لکھی ہیں۔ اگر ان کو الماریاں میںبھرا جائے…‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  پڑھ لیجئے ذرا عبارت کو، پھر بات کیجئے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  یعنی پچاس الماریاں بھریں…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، زبانی نہیں…
(مرزا قادیانی لمبی بات کرتا تھا)
	جناب یحییٰ بختیار:  ابھی مرزا صاحب بھی کوئی بات مختصر تو کرتے نہیں ہیں۔ پھر یہ کہتے ہیں یہاں: ’’غیر ممالک کے لوگوں تک ایسی کتابیں اورایسے اشتہارات کے پہنچانے سے کیا مدعا تھا؟ گورنمنٹ تحقیق کرے کہ کیا یہ سچ نہیں کہ ہزاروں مسلمانوں نے جو مجھے کافر قرار دیا او ر مجھے اور میری جماعت کو جو ایک گروہ کثیر پنجاب اور ہندوستان میں موجود ہے(ہر طرح) ہر ایک طور کی بد گوئی اور بداندیشی سے ایذاء دینا اپنا فرض 1830سمجھا۔ اس تکفیر اور ایذاء کا ایک مخفی سبب یہ ہے کہ ان نادان مسلمانوں سے پوشیدہ خیالات کے برخلاف دل و جان سے گورنمنٹ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter