Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

108 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  میں نے عرض کیا کہ یہ مرزاصاحب کے خاندان کی تاریخ کو اگر دیکھا جائے اور خود اس عبارت کو دیکھا جائے جہاں یہ مضمون بیان ہوا ہے تو مرزاصاحب کی مراد خاندان سے ہے۔ یہ کہنا کہ وہ بابر کے زمانے سے آیا تھا، اس کے بعد کی تاریخ یہ ہے کہ…
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں، دیکھیں…
	جناب عبدالمنان عمر:  ان کوتباہ کر دیا گیاتھا، سکھوں کے عہد میں ختم کر دیا گیا تھا۔ 
	1826جناب یحییٰ بختیار:  صاحبزادہ صاحب!…
	جناب عبدالمنان عمر:  …ان کی تعمیر نو انگریزوں کے زمانے میں ہوئی۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  صاحبزادہ صاحب! جو ان کے بعد، جن کی حفاظت کرو، تو اس  خاندان میں تو کئی ایسے لوگ تھے جومرزا صاحب کی خود ہی مخالفت کررہے تھے۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  مگر انگریز کے…
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، دیکھیں ناں، جو لوگ مرزا صاحب کی مخالفت کر رہے تھے، عیسائی،مسلمان، ہندو، ان میں مرزاصاحب کے اپنے خاندان کے لوگ موجود تھے۔ جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور ساتھ ہی لسٹ جو دیتے ہیں۔ وہ تین چار سو وہ اپنی جماعت کے ممبروں کی دیتے ہیں۔ (ایضاً خزائن ج۱۳ص۳۵۰،۳۵۷)’’یہ میری جماعت کے لوگ ہیں جن پر نظر عنایت کرنی ہے۔‘‘
	جناب عبدالمنان عمر:  جی نہیں، میرا خیال ہے کہ یہ ذرا خلط مبحث ہوگیا ہے۔ حضرت مرزاصاحب نے ملکہ وکٹوریہ کو جو خط لکھا، اس میں یہ لکھا ہے کہ:
	’’ میں ملکہ ! تجھے توجہ دلاتا ہوں کہ تو مسلمانوں پرنظر کر کہ…‘‘
	جناب یحییٰ بختیار:  یعنی جو…
	جناب عبدالمنان عمر:  مرزا صاحب نے،آپ نے کبھی نہیں مانگا، نہ کوئی خطاب، نہ کوئی جاگیر، نہ کوئی مربعہ۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ دیکھیں، دیکھیں،ایک بات چھوٹی سی ہے۔ کیا ایک محدث اس قسم کا خط ایسی شخصیت کولکھتا ہے جو صلیب کا محافظ ہو؟ اور یہ کہے کہ میں مسیح موعود ہوں اور اس سے یہ گزارش کرتے ہیں کہ ’’آپ مجھ پہ بڑی مہربانی کریں، عنایت کریں۔‘‘ آپ یہ دیکھئے تضاد۔ کیا کوئی محدث ایسی بات کر سکتا ہے؟ ایسا خط لکھ سکتا ہے؟ یا آپ کی نظر میں ٹھیک ہے جو لکھا ہے؟
	1827جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، یہ خط ضرور لکھناچاہئے کیونکہ مسلمان اس قدر مصیبت میں مبتلا تھے۔ کانگریس کی تحریک کی وجہ سے انگریزوں کا میلان ہندوؤں کی طرف ہو رہا تھا اور ۱۸۵۷ء کے فسادات کی وجہ سے مسلمانوں کوبڑے شک و شبہ کی نظر سے دیکھا جاتا تھا او 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter