Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

107 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، بڑا صحیح ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھئے، کہتا ہے:’’میں نے حکمت عملی اختیار کی ان کو ٹھنڈا، یہ وحشی مسلمانوں کا جوش ٹھنڈا کرنے کے لئے تاکہ آپ کی حکومت میں بدامنی نہ پیداہو۔‘‘ تو یہ تو جہاد سے بالکل تضاد ہو جاتا ہے کہ برطانیہ کی حکومت، صلیب کے  Protector  کی حکومت میں بدامنی نہ پیدا ہو یہ جذبہ تھا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اور وحشی مسلمان…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں، اگر کوئی وحشی ہو اور وہ فساد پھیلائے تو میرا خیال ہے کہ ہر شہری کافرض ہے کہ وہ بدامنی کو دور کرے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  گویا…
	Madam Chairman:  Next question.
	(محترمہ چیئرمین:  اگلا سوال کریں)
	جناب یحییٰ بختیار:  اب آگے فرماتے ہیں کہ:’’ آپ اس خود کاشتہ پودے پر ذرا نظر عنایت رکھیں خاص۔‘‘	   (اشتہار بحضور گورنر ص۱۳، ملحقہ کتاب البریہ ، خزائن ج۱۳ص۳۵۰)
	1825جناب عبدالمنان عمر:  اس سے مراد کیا ہے جی؟
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ میں آپ سے پوچھتاہوں۔
	جناب عبدالمنان عمر:  ٹھیک ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  خود کاشتہ جو تھا…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …اپنا ذکر کرتے ہیں۔ اپنی جماعت کا ذکر کرتے ہیں۔ اپنے خاندان کا ذکر کرتے ہیں۔ یہ تین ذکر ہیں ۔ اس کے بعد ابھی آپ اس کی اتھارٹی ہیں۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  اس سے ان کا خاندان مراد ہے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اب یہ دیکھیں، یہ مرزا صاحب بڑے مغل خاندان کے فرزند ہیں۔ ثمرقند سے آئے تھے بابر کے زمانے میں۔ یہاں انگریز نے تو کاشت نہیں کیاتھا ان کاخاندان، خود کاشتہ پودا تو وہ نہیں تھے۔ یہ تو کوئی بھی عقل مند نہیں مان سکتا۔ اب سوال یہ آتا ہے کہ مرزا صاحب نمبر۲ پر آ جاتے ہیں۔ وہ بھی پہلے سے تھے۔ انگریز سے،اور خود کاشتہ کیا کہنا تھا، وہ تو اﷲ کے نبی تھے۔ ان کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ جماعت پر نہیں  Apply  کرتا؟ کہ ’’آپ کا خود کاشتہ پودا،اس کی بڑی حفاظت کرو۔‘‘
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter