Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

106 - 444
انہوں نے الماریاں بھر بھر کے کتابیں بھیجیں کہ اس کی جو حکومت ہے،بہت اچھی حکومت ہے۔ تو یہ وہ صلیب توڑنے والا مسیح موعود تھا۔ یہ خنزیر قتل کرنے والا تھا۔ انگریز کا  Propagandist  (پروپیگنڈا کرنے والا)تھا؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب عالی! اس وقت حکومت جو تھی وہ ملکہ وکٹوریہ کی تھی۔ مرزا صاحب نے ، واحد انسان ہے ساری اسلامی دنیا میں جس نے اس بادشاہ کو، 1823انگریزوں کو اسلام کی دعوت دی۔ اس کے مذہب پر ایسا سخت تبر چلایا۔ اگر وہ شخص ان کا ایجنٹ ہوتا تو آپ جانتے ہیں مذہبی جذبہ انسان میں سب سے زیادہ   Powerful  ہوتا ہے۔ تو اگر وہ شخص اس کا پیدا کردہ تھا۔ اگر اس نے اس کو کھڑا کیاتھا تو کم سے کم اس کے مذہب کو وہ نہ چھیڑتا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  یہ دیکھیں، پھر آگے یہ سوال آتا ہے کہ جب ان کے مذہب پر انہوں نے اتنی زیادہ سخت حملہ کیا… یہ تو ٹھیک ہے کہ مرزاصاحب مناظروں میں جاتے رہے اور بڑے سخت جوابات دیتے رہے ان کو۔ عیسائی حملے کرتے تھے اور یہ ان کا جواب دیتے تھے اور بڑا سخت جواب دیتے تھے۔ تو یہ مرزا صاحب کس جذبے کے تحت کرتے تھے؟ غصے میں آکے کرتے تھے یا جہاد کے جذبے سے کرتے تھے۔ ایمان کے جذبے سے کرتے تھے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  قرآن مجید میں آتا ہے: (عربی)
	قرآن مجید کو ہاتھ میں لے کر معمولی جہاد نہیں، جہاد کبیر کرو۔ یہی مرزا صاحب کا مشن تھا۔اسی مشن کو لے کر ان کے شاگرد جو تھے، ان کے مرید جو تھے،امریکہ میں گئے۔ انگلستان میں گئے…
	جناب یحییٰ بختیار:  بس،بس، سمجھ گیا جی۔ جذبہ جہاد سے تھا، جو ش میں، غصے میں نہیں تھا۔
	جناب عبدالمنان عمر:  جذبہ جہاد وہ جو حقیقی جہاد ہے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، میں کہتا ہوںکہ غصے میں نہیں آئے کہ کیونکہ عیسائیوں نے گالیاں دے دیں، انہوں نے…
	1824جناب عبدالمنان عمر:  جی،نہیں،نہیں، بالکل بڑے…
	جناب یحییٰ بختیار:  …سوچ سمجھ کے…
	جناب عبدالمنان عمر:  …سوچ سمجھ کر کہ یہ اسلام کی تعلیم ہے، قرآن کی تعلیم ہے۔ اسلام کی تعلیم ہے،محمدرسول اﷲa کی تعلیم ہے۔ اس جذبے کو لے کے گئے۔
	جناب یحییٰ بختیار:  مگر پھر جب وہ  Privately  ایک خط لکھتے ہیں،انگریز کو، کہتا ہے:’’میرا یہ مطلب نہیںتھا کوئی۔ آپ غلط فہمی میں نہ رہیں۔ میں تو یہ وحشی مسلمانوں کا جوش ٹھنڈا کرنے کے لئے حکمت عملی میں نے اختیار کی۔‘‘
(تریاق القلوب ضمیمہ ملحقہ نمبر۳ ص ج،خزائن ج۱۵ ص۴۹۱)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter