Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

105 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔ یہ غلط  Allegation   (الزام)ہے۔ میں ، ہم بڑی شدت سے اس کاانکار کرتے ہیں۔ ہرگز ہرگز ہرگز۔ مرزاصاحب کو نہ انگریز نے قائم کیا اور انگریز سے زیادہ پاگل انسان کوئی نہیں ہو سکتا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص کو کھڑا کرتا جس نے ان کے مذہب کا قلع قمع کرکے رکھ دیا۔ آپ جانتے ہیں کہ یہاں انگریز جب آیا توانہوں نے ایک طرف تعلیم کے میدان میں، دوسری طرف تبلیغ کے میدان میں عیسائیت کو پھیلانے کی کوشش کی…
	Madam Chairman:  Next question.
	(محترمہ چیئرمین:  اگلا سوال کریں)
	جناب عبدالمنان عمر:  …اور اگر عیسائیت پھیل…
	Madam Chairman:  Next, That's all. Next question.	        (محترمہ  چیئرمین:  یہ کافی ہے۔ اگلا سوال کریں)
	جناب یحییٰ بختیار:  دیکھیں، دیکھیں، بات یہ ہے مرزاصاحب! کہ مسیح موعود کا کیا مشن تھا؟
	1822جناب عبدالمنان عمر:  صلیب کو توڑنا اور خنزیروںکو قتل کرنا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں جی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  یعنی محمد رسول اﷲa کے مقابل میں جو مذہب کھڑے ہوں…
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں جی۔
	جناب عبدالمنان عمر:  …ان کو ختم کرنا۔
	جناب یحییٰ بختیار:  ابھی جو انگریز کا بادشاہ ہے یا ملکہ تھی، اس کو  "Defender of faith"  کہتے ہیں، صلیب کا  Defender  (دفاع کرنے والا)…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  … یہ درست ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  بالکل درست۔
	جناب یحییٰ بختیار:  اور یہ آپ کہتے ہیں کہ یہ صلیب کا جو  Defender  (دفاع کرنے والا) ہے، سؤر پالنے والا، کھانے والا…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  …اس کی اطاعت آپ پر فرض ہے؟ ایک۔ نہ صرف آپ پر فرض ہے۔ جہاں جہاں دور بھی لوگ ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ مصر میں، شام میں، افغانستان میں، ان پر بھی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter