Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

104 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  جناب! یہ بالکل درست ہے۔ مرزا صاحب ایک احسان شناس انسان تھا۔ اس کے ساتھ اگر کوئی نیکی کرتا تھا تو وہ اس کی نیکی کا اعتراف کرتا تھا۔ اس نے دیکھا تھا کہ اسلام پر کس قدر ظلم اور ستم ہو رہا ہے۔ اس نے اس ظلم و ستم کے مقابلے میں جب انگریز کے امن کا زمانہ پایا تو اس کا احسان شناس ہوا وہ شخص اس کا شکر گزار ہوا یہ شخص اور یہ اس کی شکر گزاری حضرت محمد مصطفیa کے صحابہ کے نمونہ پر تھی۔ جب وہ لوگ تنگ ہوکر… وہی سکھوں والی حکومت تھی…مکہ کی حکومت سے تنگ آکر 1820جب ہجرت کرکے حبشہ میں گئے تو حبشہ میں عیسائی حکومت تھی۔ جس طرح یہاں انگریزوںکی عیسائی حکومت تھی، وہاں حبشہ میں عیسائی حکومت تھی۔ وہاں کے مسلمانوں پر جب وقت آیا انہوں نے…جنگ کا وقت آگیا۔ وہ حضرت جعفر طیارؓ تھے وہاں، حضرت عثمان بن عفانؓ تھے اس میں۔ حضرت عبدالرحمنؓ بن عوف تھے، بڑے بڑے صحابہؓ تھے۔ ان لوگوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ اس حکومت کو، جو عیسائی حکومت تھی، اﷲ تعالیٰ کامیابی بخشے۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  اب یہ آپ ذرا بتا دیجئے کہ سکھوں کی حکومت میں بڑا ظلم تھا…
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  … اس میں کوئی شک نہیں، مسلمانوں پر ظلم کیا، خاص طور پر اذانیں تک بندکر دیں۔ یہ درست نہیں کہ مرزا صاحب کے والد سکھوں کی فوج میں جرنیل تھے؟ جب ہزارے پر حملہ ہوا، جب فرنٹیئر پر حملہ ہوا،وہ اس فوج میںتھے۔ یہ درست ہے؟
	جناب عبدالمنان عمر:  جی ہاں۔
	Madam Chairman:  Next question.
	(محترمہ چیئرمین:  اگلا سوال کریں)
	جناب یحییٰ بختیار:  آپ ذرا درست…آپ نے سر ہلایا ہے۔ ان کو اعتراض ہوتا ہے کہ ریکارڈ پرنہیںآتا۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  میں، اچھا جی، میں…
	جناب یحییٰ بختیار:  ہاں، اچھا جی، یہ آپ بتائیے کہ مرزاصاحب کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے …یہ بات میں اس واسطے کہہ رہا ہوں کہ کوئی غلط فہمی نہ ہوآپ کو، صاف بات کہوں تاکہ آپ صاف جواب دیں…کہ انگریز یہ چاہتا تھا کہ مسلمان ایک ایسی 1821قوم ہے، ان کا ایک ایسا دین ہے کہ ان کو جنگ پر، جہاد پر اکساتا ہے۔ ان کا ایک ایسا عقیدہ ہے کہ وہ ہم کو اس ملک میں چھوڑیں گے نہیں۔ اس لئے ایک ایسی جماعت پیدا کی جائے، ایک ایسا محدث یا نبی پیدا کیا جائے جو ان کے جہاد کے جذبے کو ذرا ٹھنڈا کرے اور یہ  Allegation  (الزام) لگایا جاتا ہے، میں اس واسطے کہہ رہا ہوں کہ یہ جماعت ہی انگریز کی بنائی ہوئی تھی اور یہ نبی انگریز کا بنایا ہواتھا۔ ان کا  Inspire  (تلقین) کیا ہواتھا۔ ان کا  Encourage  (حوصلہ افزائی) کیا ہوا تھا۔ یہ  Allegation  (الزام)ہے۔ میں نہیں کہتا کہ کوئی وہ ہے۔ یعنی عام طورپر آپ نے دیکھا ہوگا یہ اخباروں میں بھی، رسالوں میں بھی یہ چیزیں بہت ہی زیادہ۔ میرے پاس جو سوالات آئے ہیں۔ یہ پوچھوں آپ سے کہ یہ انگریز کی ایجاد تھی۔ اس کے بارے میں آپ کچھ فرمائیں گے؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter