*… ’’انت منی بمنزلۃ اولادی‘‘’ ’اے مرزا تو مجھ سے میری اولاد جیسا ہے۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۱۹ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۵۲)
*… ’’خدا نے مجھے (مرزاقادیانی کو) الہام کیا کہ تیرے گھر میں ایک لڑکا پیدا ہو گا۔ ’’کأنّ اﷲ نزل من السمائ‘‘ گویا خدا آسمانوں سے اتر آیا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۹۵، خزائن ج۲۲ ص۹۹، تذکرہ ص۱۳۹، طبع سوم)
*… مرزاقادیانی کاایک مرید قاضی یار محمد اپنے ٹریکٹ نمبر۳۴ موسویہ اسلامی قربانی میں لکھتا ہے: ’’حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) نے ایک موقع پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی کہ کشف کی حالت آپ پر طاری ہوئی۔ گویا کہ آپ عورت ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے رجولیت کی طاقت کا اظہار فرمایا۔ (سمجھنے والے کے لئے اشارہ کافی ہے)‘‘ (اسلامی قربانی ص۱۲)
*… جس سے رجولیت کی طاقت کا اظہار ہو، ظاہر ہے کہ اسے حمل قرار پائے گا۔ تو اس کے متعلق مرزاقادیانی نے خود لکھا کہ: ’’میرا نام ابن مریم رکھاگیا اور عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں حاملہ ٹھہرایا گیا۔ آخر کئی مہینہ کے بعد جو (مدت حمل) دس مہینہ سے زیادہ نہیں مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا‘‘
(کشتی نوح ص۴۶،۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۰)
*… ’’خدا نکلنے کو ہے۔ ’’انت منی بمنزلۃ بروزی‘‘ تو (مرزاقادیانی) مجھ (خدا) سے ایسا ہے جیسا کہ میں (خدا) ہی ظاہر ہوگیا۔‘‘
(سرورق آخری ریویو ج۵ ش۳، مورخہ ۱۵؍مارچ ۱۹۰۶ء کا الہام، تذکرہ ص۶۰۴، طبع سوم)
*… ’’خاطبنی اﷲ بقولہ اسمع یا ولدی‘‘ ’’اﷲتعالیٰ نے مجھے یہ کہہ کر خطاب کیا کہ اے میرے بیٹے سن۔‘‘ (البشریٰ ج۱ ص۴۹)
*… ’’خدا قادیان میں نازل ہوگا۔‘‘ (البشریٰ ج۱ ص۵۶)
*… ’’مجھ سے میرے رب نے بیعت کی۔‘‘ (دافع البلاء ص۶، خزائن ج۱۸ ص۲۲۷)
*… ’’سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘
(دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۱)
حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم
حضرت محمدa اﷲتعالیٰ کے آخری نبی اور اس کی جملہ مخلوقات میں سب سے اعلیٰ، افضل اور رب العزت کے مقرب خاص ہیں۔
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر