’’بشرنی وقال ان المسیح الموعود الذی یرقبونہ والمہدی المسعود الذی ینتظرونہ ھوانت خدا نے مجھے بشارت دی اور کہا کہ وہ مسیح موعود اور مہدی مسعود جس کا انتظار کرتے ہیں وہ تو ہے۔‘‘
(تذکرہ ص۲۵۷، طبع سوم، اتمام الحجۃ ص۳، خزائن ج۸ ص۲۷۵)
۱۸۹۸ء امام زماں ہونے کا دعویٰ
’’سو میں اس وقت بے دھڑک کہتا ہوں کہ خداتعالیٰ کے فضل اور عنایت سے وہ امام زماں میں ہوں۔‘‘ (ضرورۃ الامام ص۲۴، خزائن ج۱۳ ص۴۹۵)
۱۹۰۰ء تا ۱۹۰۸ء ظلی نبی ہونے کا دعویٰ
’’جب کہ میں بروزی طور پر آنحضرتa ہوں اور بروزی رنگ میں تمام کمالات محمدی مع نبوت محمدیہ کے میرے آئینہ ظلیت میں منعکس ہیں۔ تو پھر کون سا الگ انسان ہوا جس نے علیحدہ طور پر نبوت کا دعویٰ کیا۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۸، خزائن ج۱۸ ص۲۱۲)
نبوت ورسالت کا دعویٰ
۱… ’’انا انزلناہ قریباً من القادیان ہم نے اس کو قادیان کے قریب اتارا ہے۔‘‘
(براہین احمدیہ ص۴۹۹، خزائن ج۱ ص۵۹۳، الحکم ج۴، ش۳۰، مورخہ ۲۴؍اگست ۱۹۰۰ئ، بحوالہ تذکرہ ص۳۶۷ طبع سوم)
۲… ’’سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘
(دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۱)
۳… ’’میں رسول بھی ہوں اور نبی بھی ہوں۔ یعنی بھیجا گیا بھی اور خدا سے غیب کی خبریں پانے والا بھی۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۷، خزائن ج۱۸ ص۲۱۱)
۴… ’’خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو یعنی اس عاجز کو ہدایت اور دین حق اور تہذیب اخلاق کے ساتھ بھیجا۔‘‘
(اربعین نمبر۳ ص۳۶، خزائن ج۱۷ ص۴۲۶، ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۲۴، خزائن ج۱۷ ص۷۳)
۵… ’’وہ قادر خدا قادیان کو طاعون کی تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ تاتم سمجھو کہ قادیان اسی لئے محفوظ رکھی گئی کہ وہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔‘‘
(دافع البلاء ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۲۵،۲۲۶)
مستقل صاحب شریعت نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ
۱… ’’قل یایہا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمیعا ای مرسل من اﷲ اور کہہ کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف خداتعالیٰ کا رسول ہوکر آیا ہوں۔‘‘