Deobandi Books

قادیانی شبہات کے جوابات جلد 3 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

39 - 271
ہوں اور پھر خفیہ منی آرڈروں کا ملنا کیا یہ چغلی نہیں کھا رہا کہ مرزاقادیانی یہ کھیل سب انگریز حکومت کے کہنے پر کھیل رہا تھا؟
انگریز کی اطاعت خدا کی اطاعت کی طرح فرض
	’’خداتعالیٰ نے ہم پر محسن گورنمنٹ کا شکر ایسا ہی فرض کیا ہے۔ جیسا کہ اس (خدا کا) شکر کرنا، سو اگر ہم اس محسن گورنمنٹ کا شکر ادا نہ کریں یا کوئی شر اپنے ارادے میں رکھیں تو ہم نے خدا تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کیا۔ کیونکہ خداتعالیٰ کا شکر اور کسی محسن گورنمنٹ کا شکر جس کو خداتعالیٰ اپنے بندوں کو بطور نعمت عطاء کرے۔ درحقیقت یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں اور ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔‘‘			        (شہادۃ القرآن ص۸۴، خزائن ج۶ ص۳۸۰)
جہاد قطعی حرام ہے
	’’اور ہر ایک شخص جو میری بیعت کرتا ہے اورمجھ کو مسیح موعود مانتا ہے۔ اسی روز سے اس کو یہ عقیدہ رکھنا پڑتا ہے کہ اس زمانہ میں جہاد قطعاً حرام ہے۔ کیونکہ مسیح آچکا۔ خاص کر میری تعلیم کے لحاظ سے اس گورنمنٹ انگریزی کا سچا خیرخواہ اس کو بننا پڑتا ہے۔‘‘ 
(ضمیمہ رسالہ جہاد ص۶، خزائن ج۱۷ ص۲۸)
	قارئین! یقین فرمائیے کہ مرزاقادیانی کی ہر بات میں اختلاف ہے۔ حتیٰ کہ قومیت کے متعلق بھی حوالے پڑھ چکے کہ اس نے اپنی تین قومیں بتائی ہیں۔ لیکن ایک بات ایسی ہے کہ مرزاقادیانی نے تاحیات اس مؤقف کے خلاف کچھ نہیں لکھا۔ وہ یہی ہے کہ انگریز کی اطاعت فرض اور انگریز کے خلاف جہاد کرنا قطعی حرام ہے۔ اس سے آپ سمجھ جائیں کہ بٹلر پادری سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں علیحدگی میں ملاقات، ملازمت سے استعفیٰ، گھر آنا، غیر مرئی ذرائع سے خطیررقم کا ملنا اور پھر مرزاقادیانی کا انگریز کی اطاعت کے نعرہ مستانہ کو بلند کرنا ان کڑیوں کو آپ ملائیں تو اس سے مرزاقادیانی کی جو تصویر نظر آتی ہے وہ قادیانیوں کے لئے قابل توجہ ہے۔
مرزاقادیانی قادیان میں
	مرزاقادیانی کے سوانح نگاروں نے ۱۸۶۴ء سے ۱۸۶۸ء مرزاقادیانی کی چار سالہ سیالکوٹ کی ملازمت لکھی ہے۔ گویا ۱۸۶۹ء سے مرزاقادیانی مستقلاً قادیان میں آکر براجمان ہوگئے۔ مرزاقادیانی کے بیٹے مرزامحمود نے مرزاقادیانی کی سوانح مرتب ’’سیرۃ مسیح موعود‘‘ لکھی۔ اس میں لکھتے ہیں کہ سیالکوٹ سے واپسی پر اپنے والد کے کام اور زمین کے مقدمات کی پیروی کرتے رہے۔ لیکن زیادہ وقت ان کا مختلف مذاہب کی کتب بینی میں خرچ ہوتا رہا۔ مرزاقادیانی خود لکھتا ہے   ؎
بہر مذہبے غور کردم بسے
شنیدم بدل حجت ہر کسے
بخواندم زہر ملّتے دفترے
بدیدم زہر قوم دانشورے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter