مرزاقادیانی نے اسے اپنا الہام جتا کر اس کا مصداق بننے کے لئے خود کے ایرانی النسل ہونے کا گورکھ دھندا تیار کیا۔ اس کی خود غرضی نے اسے اس شیطانی کھیل کھیلنے پر مجبور کیا۔ یہ حدیث صحاح میں الفاظ کے خفیف اختلاف کے ساتھ آئی ہے۔ بعض روایتوں میں ’’رجال من فارس‘‘ بھی ہے۔ علماء ومحدثین نے اس سے حضرت سلمان فارسیb اور ان ایرانی النسل علماء واکابر کو مراد لیا ہے۔ جو اپنی قوت ایمانی اور خدمت دینی میں خاص امتیاز رکھتے تھے۔ انہیں میں امام اعظم امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابتK بھی ہیں۔ جو فارسی الاصل ہیں۔ مرزاقادیانی نے اس حدیث کا مصداق بننے کے لئے نام نہاد الہام وضع کیا۔ لیکن خود مرزاقادیانی دوسری جگہ لکھتے ہیں۔
چینی الاصل
مرزاقادیانی مغل برلاس، چینی الاصل، ایرانی النسل کیا سمجھا جائے کہ مرزاقادیانی کون سی نسل سے تھے؟ ’’ایسا ہی میں بھی توأم پیدا ہونے کی وجہ سے حضرت آدم سے مشابہ ہوں اور اس قول کے مطابق جو حضرت محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں کہ: ’’خاتم الخلفاء صینئی الاصل‘‘ ہوگا۔ یعنی مغلوں میں سے اور وہ جوڑا یعنی توأم پیدا ہوگا۔ پہلے لڑکی نکلے گی۔ بعد اس کے وہ پیدا ہوگا۔ ایک ہی وقت میں اسی طرح میری پیدائش ہوئی کہ جمعہ کی صبح کو بطور توأم میں پیدا ہوا۔ اوّل لڑکی اور بعدہ میں پیدا ہوا۔‘‘ (تذکرۃ الشہادتین ص۳۳، خزائن ج۲۰ ص۳۵)
’’اور اس پیش گوئی کو شیخ محی الدین ابن عربی نے بھی اپنی کتاب ’’فصوص‘‘ میں لکھا ہے اور لکھا ہے کہ وہ ’’صینئی الاصل‘‘ ہوگا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۰۱، خزائن ج۲۲ ص۲۰۹)
شجرۂ نسب
۱… ’’ہمارا شجرۂ نسب اس طرح پر ہے۔ میرا نام غلام احمد ابن مرزاغلام مرتضیٰ صاحب ابن مرزاعطاء محمد صاحب ابن مرزا گل محمد صاحب ابن مرزا فیض محمد صاحب ابن مرزا محمد قائم ابن مرزا محمد اسلم ابن مرزامحمد دلاور ابن مرزا الہ دین ابن مرزا جعفر بیگ ابن مرزا محمد بیگ ابن مرزا عبدالباقی ابن مرزامحمد سلطان ابن مرزا ہادی بیگ مورث اعلیٰ۔‘‘
(کتاب البریہ ص۱۴۲ حاشیہ، خزائن ج۱۳ ص۱۷۲، ضمیمہ حقیقت الوحی ص۷۷، خزائن ج۲۲ ص۷۰۳)
شجرۂ مرزا
مرزاغلام احمد قادیانی کا شجرۂ نسب۔ مرزاہادی بیگ، مغل، حاجی برلاس، مغل خان کے ذریعے یافث بن حضرت نوح تک پہنچتا ہے۔ اگر مرزاقادیانی فارسی النسل یا بنی اسرائیل یا بنی اسحاق میں سے ہوتا تو چاہئے تھا کہ اس کا شجرۂ نسب حضرت یعقوبm، حضرت اسحاقm، حضرت ابراہیمm کے ذریعے سام بن حضرت نوحm تک پہنچتا۔ مگر معاملہ برعکس ہے۔
خاندان مرزا
’’اب میرے سوانح اس طرح پر ہیں کہ میرا نام غلام احمد میرے والد صاحب کا نام غلام مرتضیٰ اور دادا صاحب کا نام عطا محمد اور میرے پردادا کا نام گل محمد تھا اور جیسا کہ بیان کیاگیا