Deobandi Books

قادیانی شبہات کے جوابات جلد 3 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

22 - 271
ہے۔ ہماری قوم مغل برلاس ہے اور میرے بزرگوں کے پرانے کاغذات سے جواب تک محفوظ ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس ملک میں سمرقند سے آئے۔‘‘
(کتاب البریہ ص۱۳۴ حاشیہ، خزائن ج۱۳ ص۱۶۲)
پیدائش مرزا
	عیسوی سنہ، مرزاقادیانی نے کہا: ’’میری پیدائش ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی ہے۔‘‘ (کتاب البریہ ص۱۴۶ حاشیہ، خزائن ج۱۳ ص۱۷۷، قادیانی اخبار بدر مورخہ ۸؍اگست ۱۹۰۴ء ص۵، کتاب حیات النبی (از شیخ یعقوب علی تراب قادیانی ایڈیٹر اخبار الحکم) ج اوّل ص۴۹، قادیانی رسالہ ریویو ج۵ نمبر۶ بابت ماہ جون ۱۹۰۶ء ص۲۱۹، قادیانی اخبار الحکم مورخہ ۲۱،۲۸؍مئی ۱۹۱۱ء ص۴)
	(نوٹ) تاریخ پیدائش کے مسئلہ پر یاد رہے کہ آج کل کے قادیانی، مرزاقادیانی کی تاریخ پیدائش ۱۹۳۵ء بتاتے ہیں۔ یہ دجل ہے۔ تفصیل پیش گوئیوں میں ’’عمر مرزا‘‘ میں دیکھو۔
	تاریخ اور دن: ’’یہ عاجز بروز جمعہ چاند کی چودھویں تاریخ میں پیدا ہوا ہے۔‘‘ 
(تحفہ گولڑویہ (مطبوعہ ۱۹۱۴ء ضیاء الاسلام پریس قادیان) ص۱۸۱ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۲۸۱)
	وقت: ’’میں بھی جمعہ کے روز بوقت صبح توأم پیدا ہوا تھا۔‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۲۰۱، خزائن ج۲۲ ص۲۰۹)
	کیفیت ولادت: ’’میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی۔ جس کا نام جنت تھا اور پہلے وہ لڑکی پیٹ میں سے نکلی تھی اور بعد اس کے میں نکلا تھا اور میرے بعد میرے والدین کے گھر میں اور کوئی لڑکی یا لڑکا نہیں ہوا اور میں ان کے لئے خاتم الاولاد تھا۔‘‘ 
(تریاق القلوب ص۱۵۷، خزائن ج۱۵ ص۴۷۹)
	’’تیسری آدم سے مجھے یہ بھی مناسبت ہے کہ آدم توأم کے طور پر پیدا ہوا اور میں بھی توأم پیدا ہوا۔ پہلے لڑکی پیدا ہوئی۔ بعدہ میں، اور بایں ہمہ میں اپنے والد کے لئے خاتم الولد تھا۔ میرے بعد کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا اور میں جمعہ کے روز پیدا ہوا تھا۔‘‘ 
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۸۶، خزائن ج۲۱ ص۱۱۳)
مرزاقادیانی کی ماں کا نام
	مرزابشیر احمد ایم۔اے نے لکھا ہے: ’’خاکسار عرض کرتا ہے کہ ہماری دادی صاحبہ یعنی حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کی والدہ صاحبہ کا نام چراغ بی بی تھا۔ وہ دادا صاحب کی زندگی میں ہی فوت ہوگئی تھیں۔‘‘ 		        (سیرۃ المہدی حصہ اوّل ص۸، روایت نمبر۱۰)
	(ایک اور نام بھی زبان زد خلائق ہے ’’یعنی گھسیٹی‘‘ مرتب)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter