Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

9 - 506
	۱۱…	’’میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دوںگا۔ تیری محبت دلوں میں ڈال دوںگا۔‘‘ 		         (ازالہ اوہام ص۶۳۴، خزائن ج۳ ص۴۴۲)
	فقیر کہتا ہے کہ یہ الہام تو مرزا کا برعکس ہوا۔ جابجا لوگ براہی کہتے ہیں۔ جہاں تک کوئی نام مرزا کو سنتا ہے سوائے گالی اور برے ذکر کے۔ ذکرخیر کوئی مسلمان نہیں کرتا۔
	۱۲…	’’احمد اور عیسیٰ اپنے جمالی معنوں کے رو سے ایک ہی ہیں۔ اسی کی طرف یہ اشارہ ہے۔ ’’ومبشراً برسول یأتی من بعدی اسمہ احمد‘‘ 
(ازالہ اوہام ص۶۷۳، خزائن ج۳ ص۴۶۳)
	فقیر کہتا ہے پروردگار نے ایسا اندھا کیا کہ جو آیت رسول اﷲﷺ کے حق میں تھی مرزا نے اپنے اوپر لگادی اور اتنا خیال نہ کیا کہ میرا نام تو غلام احمد ہے احمد تو نہیں۔ آیت کریمہ کا مطلب یہ ہے کہ سیدنا مسیح ربانی حضرت عیسیٰ بن مریم علیہما الصلوٰۃ والسلام نے بنی اسرائیل سے فرمایا کہ مجھے اﷲ عزوجل نے تمہارے طرف رسول بنا کر بھیجا ہے توریٰت کی تصدیق کرتا اور اس رسول کی خوشخبری سناتا جو میرے بعد تشریف لانے والے ہیں۔ جن کا نام پاک احمد ہےﷺ۔ ازالہ کے قول ملعون میں صراحۃً ادعا ہوا کہ وہ رسول پاک جن کی خوشخبری دی گئی ہے وہ معاذ اﷲ مرزاقادیانی ہے یہ صاف کفر ہے۔
	۱۳…	اور یہ آیت کہ: ’’ھو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علیٰ الدین کلہ‘‘ درحقیقت اسے مسیح بن مریم کے زمانہ سے تعلق ہے۔‘‘ 
(ازالہ اوہام ص؟، خزائن ج۳ ص۴۶۴)
	فقیر کہتا ہے کہ خیال کرو، اے مسلمانو کہ مرزا کذاب نے یہ آیت جو محمدﷺ کی شان اور تعریف میں ہے اپنے حق میں بنا لی۔ ایسی بناوٹ پر لعنت پڑے اور پڑ گئی۔
	۱۴…	’’وہ آدم اور ابن مریم یہی عاجز ہے۔ کیونکہ اوّل تو ایسا دعویٰ اس عاجز سے پہلے کسی نے کبھی نہیں کیا اور اس عاجز کا یہ دعویٰ دس برس سے شائع ہورہا ہے۔‘‘ 
(ازالہ اوہام ص۶۹۵، خزائن ج۳ ص۴۷۵)
	اقول، اگر نیا دعویٰ ہونا دلیل حقانیت ہو تو ابلیس سے پہلے انا خیر منہ کا دعویٰ کسی نے نہ کیا تھا اور اس کا یہ دعویٰ ہزاروں برس سے شائع ہورہا ہے۔ رسول اﷲﷺ کی نبوت میں شریک ہونے کا دعویٰ مسیلمہ ملعون سے پہلے کسی نے نہ کیا اور برسوں یہ دعویٰ شائع رہا۔
	۱۵…	’’ہر ایک شخص روشنی روحانی کا محتاج ہورہا ہے۔ سو خداتعالیٰ نے اس روشنی کو دے کر ایک شخص دنیا میں بھیجا وہ کون ہے۔ یہی ہے جو بول رہا ہے۔‘‘ 
(ازالہ اوہام ص۷۶۹، خزائن ج۳ ص۵۱۵)

Flag Counter