Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

8 - 506
	۶…	’’ہاں محدث جو مرسلین میں سے ہے امتی بھی ہوتا ہے اور ناقص طور پر نبی بھی۔‘‘ 				         (ازالہ اوہام ص۵۶۹، خزائن ج۳ ص۴۰۷)
	اقول! پس مرزا نبی مرسل بنا مگر ناقص، نبی، دم کٹا، ابتر، انبیاء میں ناقص آج ہی سنا۔ طرفہ یہ کہ نبوت میں ناقص اور رسول پورا ہے۔ حالانکہ رسول نبی سے مساوی یا اعلیٰ ہے۔
	۷…	’’خدا نے مجھے آدم صفی اﷲ کہا اور مثیل نوح کہا، مثیل یوسف کہا، مثیل داؤد کہا، پھر مثیل موسیٰ کہا، پھر مثیل ابراہیم کہا، پھر باربار احمد کے خطاب سے مجھے پکارا۔‘‘ 
(ازالہ اوہام ص۲۵۳، خزائن ج۳ ص۲۲۷)
	فقیر کہتا ہے کہ مشہور تو یہ کیا ہوا ہے کہ میں مثیل عیسیٰ ہوں اور اب تو شوق میں سب پیغمبرں کے مثیل بن گئے اور احمد بننے میں مثیل کی بھی قید نہ رہی خود احمد ہوگئے۔ ’’الالعنۃ اﷲ علیٰ الکذبین‘‘
	۸…	’’پس واضح ہو کہ وہ مسیح موعود جس کا آنا انجیل اور احادیث صحیحہ کی رو سے ضروری طور پر قرار پاچکا تھا وہ تو اپنے وقت پر اپنے نشانوں کے ساتھ آگیا اور آج وہ وعدہ پورا ہوگیا جو خداتعالیٰ کی مقدس پیش گوئیوں میں پہلے سے کیاگیا تھا۔‘‘ 
(ازالہ اوہام ص۴۱۴، خزائن ج۳ ص۳۱۵)
	فقیر کہتا ہے کہ کیا نشانی پائی گئی خاک بھی نہیں۔ بلکہ جب کہ دعویٰ پیغمبری کا شروع کیا الٹا اور طاعون اور روز بروز تباہی ہی ہوتی گئی۔ برعکس نہند نام زنگی کافور۔ پس مرزا کاذب ہے۔
	۹…	’’چونکہ آدم اور مسیح میں مماثلت ہے۔ اس لئے اس عاجز کا نام آدم بھی رکھا اور مسیح بھی۔‘‘ 			        (ازالہ اوہام ص۴۵۶، خزائن ج۳ ص۳۴۳) 
	اقول! مسیح اور آدم علیہما السلام میں تو یہ مماثلت پائی گئی کہ آدم علیہ السلام بے ماں باپ دونوں کے پیدا ہوئے اور حضرت عیسیٰ بے باپ کے، اور باقی انبیاء علیہم السلام سے مرزا کو کیا مماثلت ہے۔ جن جن کے مثیل بنے۔ ان کے ساتھ مثلیت کی وجہ قلب شریف ہی میں رکھی رہ گئی اور پھر حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے مرزا کی مماثلت کیا ان دونوں حضرات کے باپ نہ تھے اور مرزا کا باپ تھا۔ دونوں کے معجزات بیّنات تھے۔ مرزا کا کیا معجزہ ہے؟ البتہ طلسمات کی کتابوں میں سے کوئی شعبدہ سیکھ کر گاؤں والوں کو فریب دے دینا۔ نعوذ باﷲ ایسی مماثلت سے۔
	۱۰…	’’ہمارا گروہ سعید ہے۔ جس نے اپنے وقت پر اس بندہ (مرزا) نامور کو قبول کرلیا ہے۔ جو آسمان اور زمین کے خدا نے بھیجا ہے۔‘‘  (ازالہ اوہام ص۱۸۷، خزائن ج۳ ص۱۹۰)
	اقول! سبحان اﷲ آپ کا گروہ سعید ہے۔ فقط جو دوچار اردو خواں اور چند سبزی فروش اور چند جوگی جولا ہے اور چند تیلی اور چند کاشتکار ہیں اور باقی تمام روئے زمین کے مسلمان عرب عجم ہندوستان پنجاب بنگالہ وغیرہ وغیرہ ملکوں کے علمائ، فضلا، بزرگان دین سب کے سب بدبخت اور شقی ہیں۔ نعوذ باﷲ منہ!

Flag Counter