Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

10 - 506
	فقیر کہتا ہے کہ ہاں اسی کا نام روشنی ہے۔ جو سینکڑوں علمائے عرب وعجم کو کافر کہہ دیا اور بعض کو اپنا مرید بناکر ان کو اسلام سے گمراہ کر کے ان کی نمازیں اور روزے سارے برباد کر دئیے۔ تف ایسی روشنی پر، ایسے کفر اور ظلمت کو روحانی روشنی کہنا اور اﷲتعالیٰ کی طرف نسبت کرنا کفر بر کفر ہے۔
	۱۶…	’’حضرت اقدس امامنا مہدی ومسیح موعود مرزا غلام احمد علیہ السلام۔‘‘
(آریہ دھرم کا اخیر نوٹس ص۹، خزائن ج۱۰ ص۸۸)
	اپنے منہ آپ ہی میاں مٹھو   ؎
کون سنتا ہے کہانی تیری
اور پھر وہ بھی زبانی تیری
	اب مرزا کے رسالۂ انجام آتھم میں جوواہیات اور کفریات ہیں۔ ناظرین بانصاف ملاحظہ فرمائیں اپنے دل جاہل کی تراشیدہ باتوں کو پروردگار کے الہام کہتا ہے۔
	۱۷…	’’اے احمد تیرا نام پورا ہو جائے گا۔ قبل اس کے جو میرا نام پورا ہو۔‘‘ 
(انجام آتھم ص۵۲، خزائن ج۱۱ ص۵۲)
	فقیر کہتا ہے کہ جو کہے کہ پروردگار کا نام پورا اور کامل نہیں ہوا کافر ہے اور اﷲ کے نام کے پورا ہونے سے پہلے میرا نام پورا ہوگا یہ بھی کفر ہے۔ پروردگار مستجمع جمیع صفات کمال نہ رہا۔
	۱۸…	’’تیری شان عجیب ہے۔‘‘	  (انجام آتھم ص۵۲، خزائن ج۱۱ ص۵۲)
	فقیر کہتا ہے بیشک عجیب ہے جو روپیہ کمانے کے لئے دغا بازی اور کذب اور فریب بازی کو پیشہ بنائے۔ پھر ان ناپاکیوں پر نبی ورسول بنے۔
	۱۹…	’’میں نے تجھے اپنے لئے چن لیا۔‘‘ 	  (انجام آتھم ص۵۲، خزائن ج۱۱ ص۵۲)
	فقیر کہتا ہے کہ اﷲتعالیٰ ایسے شخص کو کیا چن لے گا۔ جس کی باتیں اﷲتعالیٰ کے خلاف ہوں اﷲ کے رسولوں کو گالیاں دیتا ہو۔
	۲۰…	’’پاک ہے وہ جس نے اپنے بندے کو رات میں سیر کرائی۔‘‘ 
(انجام آتھم ص۵۳، خزائن ج۱۱ ص۵۳)
	فقیر کہتا ہے کہ مرزا کو معراج کا انکار تھا۔ مگر اب چونکہ ’’سبحن الذی اسری بعبدہ لیلا‘‘ آخر تک یہ آیت دوبارہ مرزا کے حق میں نازل ہوئی ہے۔ لہٰذا معراج کا شوق ہوا۔ بیچارے کا حافظہ بڑا نکما ہے۔ آگے کی بات یاد نہیں رہتی کہ میں نے پہلے اس سے کیا کہا تھا اور اب کیا کہتا ہوں۔
	۲۱…	’’تجھے خوشخبری ہو۔ اے احمد تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔‘‘ 

Flag Counter