Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

7 - 506
	۳…	مرسل یزدانی ومامور رحمانی حضرت جناب مرزاغلام احمد قادیانی بلفظ ابتداء صفحہ ٹائٹل پیج 				(ازالہ اوہام، روحانی خزائن ج۳ ص۱۰۱) 
	اقول! اگر کوئی کہے کہ میں پیغمبر ہوں یا رسول اﷲ ہوں اور ارادہ اس کا خدا کے رسول 

	۱؎  ’’لا الہ الا اﷲ لقد کذب عدواﷲ ایہا المسلمون‘‘ حضرت عمر فاروق اعظمؓ کے لئے یہ حدیث آئی کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا: ’’قد کان فی ما مضی قبلکم من الامم اناس محدثون فان یکن فی امتی منہم احد فانہ عمر بن الخطاب‘‘ اگلی امتوں میں کچھ لوگ محدث ہوتے تھے۔ یعنی فراست صادقہ والہام حق والے اگر میری امت میں ان میں سے کوئی ہوگا تو وہ ضرور عمرؓ ہیں۔ رواہ احمد والبخاری عن ابی ہریرۃ واحمد ومسلم والترمذی والنسائی عن ام المؤمنین الصدیقۃؓ فاروق اعظم نے تو نبوت کے کوئی معنی نہ پائے صرف یہ ارشاد آیا: ’’لوکان بعدی نبی لکان عمر بن الخطاب‘‘ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوسکتا تو عمر ہوتا۔ رواہ احمد والترمذی والحاکم عن عقبۃ بن عامر والطبرانی فی الکبیر عن عصمت بن مالکؓ۔ مگر پنجاب کا محدث حادث کہ حقیقتاً نہ محدث ہے نہ محدث۔ یہ ضرور ایک معنی پر نبی ہوگیا۔ ’’الا لعنۃ اﷲ علی الکاذبین منہ عفی عنہ نا قلا عن بعض تصنیفات عالم اہل السنۃ والجماعۃ مجدد المائۃ الحاضرۃ مولانا البریلوی الشیخ احمد رضا خان رضی عنہ الرب السبحان‘‘
ہونے کا ہے تو کافر ہوگا۔ (عقائد عظیم ص۱۶۶) ناظرین باانصاف خود جان لیں کہ مرزاپیغمبری کا دعویٰ کرنے سے کون ہوا مسلمان ہوا یا کافر؟
	۴…	’’مجھ کو قادیان والوں نے نہایت تنگ کیا ہے۔ جس سے کہ میں یہاں سے ہجرت کروںگا۔ میرے روحانی بھائی مسیح (یعنی عیسیٰ) کا قول ہے کہ نبی بے عزت نہیں۔ مگر اپنے وطن میں‘‘ 				   (شحنۂ حق ص ج، خزائن ج۲ ص۳۲۶) 
	فقیر صاحب تیغ کہتا ہے کہ ہجرت کے بارے میں پیش گوئی تو کر بیٹھے مگر کہیں کو ہجرت نصیب نہ ہوئی۔ بلکہ باوجود ہزارہا روپیہ کے حج کو بھی نہ گیا اور اتنا بڑا فرض ترک کر کے قبر میں جابسا۔ جس کی نسبت رب العزت نے فرمایا کہ اس گھر کا حج ہر استطاعت والے پر فرض ہے۔ ’’ومن کفر فان اﷲ غنی عن العالمین‘‘ اور جو کفر کرے تو اﷲ سارے جہان سے بے پرواہ ہے اور حدیث میں فرمایا جو باوصف استطاعت حج نہ کرے۔ ’’فیمت ان شاء یہود یاوان شاء نصرانیا‘‘ وہ چاہے یہودی ہوکر مرے چاہے نصرانی۔ معلوم نہیں کہ اس حدیث کے حکم سے مرزا یہودی ہوکر مرا یا نصرانی ہوکر۔ ظاہر اوّل ہے کہ مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالیاں دینا یہود کا کام ہے۔ جب جھوٹے دعاوی پیغمبری اور طرح طرح کے مکر فریب بیچارے نے کر کے پختہ دالان بنایا تھا تو خود تو ہجرت کر کے جانا درکنار تھا اگر کوئی باندھ کر نکالتا جب بھی نہ نکلتا۔ یہ بھی ایک مکر کی بات تھی کہ میں ہجرت کر کے چلا جاؤں گا۔
	۵…	’’خداتعالیٰ نے براہین احمدیہ میں اس عاجز کا نام امتی بھی رکھا اور نبی بھی۔‘‘ 				        (ازالہ اوہام ص۵۳۳، خزائن ج۳ ص۳۸۶)
	اس سے معلوم ہوا کہ براہین احمدیہ جو مرزا کی تصنیف ہے وہ خدا کا کلام ہے۔ نعوذ باﷲ! اور یہ کہ مرزا نبی ہے۔ معاذ اﷲ!

Flag Counter