Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

5 - 506
نے ۵؍جنوری۱۹۵۱ء کو ایک مقالہ لکھا جو پمفلٹ کی شکل میں علیحدہ بھی شائع کیاگیا۔ اس میں تقسیم کے وقت قادیان کو بھارت میں شامل کرنے پر قادیانیوں کی عیاری پر بلیغ تبصرہ کیاگیا۔
	۱۰/۳…	’’پاکستان میں مرزائیت‘‘ روزنامہ مغربی پاکستان لاہور میں مسلسل دس اقساط میں اس عنوان پر قلم اٹھایا۔ بعد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دوسرے امیر مرکزیہ خطیب پاکستان مولانا قاضی احسان احمدؒ کے پیش لفظ کے ساتھ اسے ۱۹۵۰ء میں شائع کیاگیا۔
	۱۱/۴…	’’مرزائی نامہ‘‘ مکمل نام ہے۔ ’’قادیانیت کے کاسۂ سر پر اسلام کا البرز شکن گرز کی ضرب کاری‘‘ یعنی ’’مرزائی نامہ‘‘ مولانا مرتضیٰ احمد خان میکشؒ درانی نے روزنامہ احسان لاہور میں اعلان کیا کہ قادیانی حضرات اگر کوئی سوال کرنا چاہیں تو ان کے جوابات کے لئے میں حاضر ہوں۔ قادیانیوں نے سوالات کرنے شروع کئے۔ آپ نے روزنامہ زمیندار لاہور اور روزنامہ احسان لاہور میں جواب کا سلسلہ شروع کیا۔ بعد میں ۱۹۳۸ء میں کتابی شکل میں اسے تاج کمپنی نے شائع کیا۔ پھر ۱۹۸۵ء میں اس کا عکس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے شائع کیا۔ اب اسے تیسری بار اس جلد میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
	۱۲/۵…	’’کیا پاکستان میں مرزائیوں کی حکومت قائم ہوگئی ہے‘‘ ۱۹۵۲ء میں مولانا نے اخبار سہ روزہ آزاد لاہور میں چند مقالے شائع کئے تو مجلس احرار اسلام لائل پور (فیصل آباد) نے چار صفحاتی دو ورقی پمفلٹ میں ان کو شائع کردیا۔ یہ بھی اس جلد میں شامل کردیا گیا ہے۔
	۱۳/۱…	’’الظفر الرحمانی فی کسف القادیانی‘‘ مولانا مفتی غلام مرتضیٰ میانویؒ() بہت بڑے عالم دین اور جامع معقول ومنقول تھے۔ ۱۸،۱۹؍اکتوبر۱۹۲۴ء آپ کا قادیانی شاطر جلال الدین شمس کے ساتھ ہریا ضلع گجرات میں حیات مسیح علیہ السلام پر مناظرہ ہوا۔ مولانا غلام محمد گھوٹویؒ شیخ الجامع العباسیہ بہاولپور، مولانا نجم الدینؒ پروفیسر اورینٹل کالج لاہور، مولانا محمد حسینؒ کو لوتاڑوی، مولانا محمد کامل الدینؒ، ایسے کئی اکابر علماء کی موجوگی میں مفتی غلام مرتضیٰؒ نے قادیانیت کے خلاف بیچ میدان کے اسلام کا جھنڈا گاڑھ دیا۔ قادیانیت کی جو ذلت آمیز شکست ہوئی وہ اس کتاب سے واضح ہے۔ پڑھئیے کہ پڑھنے کی چیز ہے۔ تقریباً نوے سال قبل شائع ہونے والی کتاب جس کے حصول کے لئے فقیر کو بھی در،در کی خاک چھاننی پڑی۔ اس کی دوبارہ اشاعت پر کتنی خوشی ہورہی ہے۔ بس نہ پوچھئے دل کی کیفیت، کہ بلیوں اچھل رہا ہے۔ فلحمد لللّٰہ تعالیٰ!
	
					محتاج دعائ:فقیر اﷲ وسایا ملتان
					۱۸؍ربیع الثانی ۱۴۳۰ھ
				۱۵؍اپریل ۲۰۰۹ء

بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
	الحمدﷲ رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ محمد واٰلہ واصحٰبہ اجمعین۰ اما بعد!

Flag Counter