Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

19 - 506
جو بقول مرزا ایک ایسی اہم اور ضروری بات تھی۔ جس کے فاش ہو جانے سے دین عیسائی مٹ جاتا اور صدیوں کے عیسائی چند روز میں کل کے کل مسلمان ہو جاتے۔ شاید کہ مرزا کے معلومات جناب رسول اﷲﷺ سے بھی بہت بڑے ہیں۔ جن کے غلام ہونے کا مرزا کو فخر حاصل ہے۔ رسول اﷲﷺ نے تو عیسیٰ علیہ السلام کی قبر کا پتہ نہ بتایا اور معاذ اﷲ اتنی بڑی فروگزاشت کی۔ مگر مرزا نے تیرہ سو برس کی اتری ہوئی آیۂ کریمہ ’’الیوم اکملت لکم دینکم‘‘ کی تکذیب کر کے اب دین کی تکمیل کی۔ ’’ولا حول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم‘‘
	۴۵…	’’خدا تو بپاندی اپنے وعدوں کے ہر چیز پر قادر ہے۔ لیکن ایسے شخص کو کسی طرح دوبارہ دنیا میں نہیں لاسکتا۔ جس کے پہلے فتنے نے ہی دنیا کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘ 
(دافع البلاء ص۱۵، خزائن ج۱۸ ص۲۳۵)
	اس میں دو صریح خبیث نجس کفر ہیں۔ ایک اﷲتعالیٰ کو عاجز بتانا کہ کسی طرح نہیں لاسکتا۔ دوسرے رسول اولیٰ العزم مرسل کو فتنہ گر اور تباہ کن کہنا۔ افسوس کہ اﷲتعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بوجہ اس کے فتنے کے نہیں لاسکتا۔ مگر مرزا کو دنیا میں لایا جو ایسا فتنہ باز کہ کسی نیک شخص کو حتیٰ کہ امام حسنؓ اور امام حسینؓ وغیرہ۔ اصحاب کو بلکہ حضور پرنورﷺ کو بھی گالیوں سے خالی نہ چھوڑا۔ کسی کو مشرک کسی کو معلون کسی کو کیا کسی کو کیا کہہ دیا۔
	۴۶…	اب خدا کہتا ہے کہ دیکھو میں اس کا ثانی پیدا کروںگا جو اس سے بہتر ہے۔ جو غلام احمد ہے۔ یعنی احمد کا غلام   ؎
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے
(دافع البلاء ص۲۰، خزائن ج۱۸ ص۲۴۰)
	اقول، اس بیت خبیث کے سبب سے فاضل بریلوی مجدد مأتہ حاضرہ مولانا احمد رضا خان صاحب نے مرزا پر اپنی کتاب مستطاب حسام الحرمین میں حکم کفر وارتداد فرمایا۔ جس کی حقیقت کی وجہ سے علمائے مکہ ومدینہ زادہما اﷲ شرفا وکرامتہً وغیرہ نامی نامی بزرگان دین نے اس مرزا کے کفر پر مہریں کردیں۔ جن حضرات کی تعداد چالیس تک ہے۔
	۴۷…	’’ہم مسیح کو بے شک ایک راست باز آدمی جانتے ہیں کہ اپنے زمانے کے اکثر لوگوں سے البتہ اچھا تھا۔ واﷲ اعلم! مگر وہ حقیقی منجی نہ تھا۔‘‘ 
(دافع البلاء ص۳،۴، خزائن ج۱۸، ص۲۱۹،۲۲۰)
	فقیر کہتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایسے پیغمبروں میں سے تھے جو اولوالعزم ہیں۔ ان کی صرف اتنی قدر مرزا کے یہاں ہے کہ وہ ایک راست باز آدمی تھا۔ فقط ایک نیک قسم کا آدمی تھا۔ وہ بھی نہ ایسا کہ کسی دوسرے کو خلاصی ملنے کا سبب ہو سکے۔ ہاں حقیقی نجات دینے والا اب قادیانی ہے۔ جیسا کہ وہ خود بکتا ہے کہ: ’’حقیقی منجی وہ ہے جو حجاز میں پیدا ہوا تھا اور اب بھی آیا۔ مگر بروز کی طور پر خاکسار غلام احمد۔‘‘				          (معیارص۲۵)

Flag Counter